Skip to content
کئی ممالک امریکہ سے خوفزدہ ہیں، انڈیا ان میں نہیں: وزیر خارجہ جے شنکر
نئی دہلی،11نومبر (ایجنسیز)
وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے حال ہی میں ایک بار پھر ہندوستان-امریکہ تعلقات پر اپنی رائے ظاہر کی۔ کل اتوار کو ایک پروگرام کے دوران انہوں نے کہا کہ بہت سے ممالک امریکہ سے گھبرائے ہوئے ہیں لیکن ہم ان میں شامل نہیں ہیں۔جے شنکر ممبئی میں آدتیہ برلا اسکالرشپ پروگرام کی سلور جوبلی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
اس دوران انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ آج بہت سے ممالک امریکہ سے گھبرائے ہوئے ہیں، اس پر ایمانداری سے بات کریں۔ ہم ان میں سے نہیں ہیں۔وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ان پہلے تین لوگوں میں سے ایک تھے جن کی کال کا جواب ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدارتی انتخاب جیتنے کے بعد دیا۔
یہ پوچھے جانے پر کہ کیا امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج ہندوستان-امریکہ کے تعلقات کو متاثر کر رہے ہیں، وزیر خارجہ نے کہاکہ وزیر اعظم مودی نے واقعی بہت سے امریکی صدور کے ساتھ بات چیت کی ہے۔ جس طرح سے وہ ان تعلقات کو استوار کرتا ہے وہ فطری ہے۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ دنیا ہندوستان کی کہانی کی تعریف کر رہی ہے۔
Like this:
Like Loading...