Skip to content
ایئر انڈیا کافیصلہ، اب غیر مسلم مسافروں کو حلال کھانا نہیں دیا جائے گا
نئی دہلی ،11نومبر (ایجنسیز)
کھانے کے تنازع پر ایئر انڈیا نے بڑا فیصلہ سنایا ہے۔ ٹاٹا گروپ کی ملکیت والی کمپنی نے کہا کہ وہ پروازوں کے دوران ہندؤں اور سکھوں کو اب حلال سرٹیفکیٹ والا کھانا پیش نہیں کرے گی۔ ایئر لائن کے مطابق، ایم او ایم ایل مسلم میل اسٹیکر کے ساتھ پہلے سے بک شدہ کھانے کو خصوصی کھانے کے طور پر سمجھا جائے گا۔ حلال سرٹیفکیٹ صرف ایم او ایم ایل کھانے کے لیے دیا جائے گا۔
سعودی سیکٹرز میں تمام کھانا حلال ہوگا۔ حلال سرٹیفکیٹ جدہ، دمام، ریاض، مدینہ سیکٹرز سمیت حج پروازوں پر دیا جائے گا۔گزشتہ کئی دنوں سے ایئر انڈیا دوران پرواز کھانے کو لے کر تنازعات میں گھری ہوئی تھی۔ ادھر ایئر انڈیا نے ایک بڑا فیصلہ سنایا۔ 17 جون کو کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ مانیکم ٹیگور نے ایئر انڈیا پر مذہب کی بنیاد پر کھانے کا لیبل لگانے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔
ٹیگور نے کہا تھا کہ ایئر انڈیا کی فلائٹ میں ہندو کھانا اور مسلمانوں کا کھانا؟ ہندو کھانا کیا ہے اور مسلمانوں کا کھانا کیا ہے؟ کیا سنگھیوں نے ایئر انڈیا پر قبضہ کر لیا ہے؟ توقع ہے کہ وزارت شہری ہوا بازی اس پر کارروائی کرے گی۔
Like this:
Like Loading...