Skip to content
رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل صاحب قاسمی( رکن مجلس عاملہ جمعیۃ علماء مہاراشٹر و صدر جمعیۃ علماء شہر مالیگاؤں) علیل
جمعیۃ علماء کے وابستگان سے دعائے صحت کی درخواست
مہاراشٹر ،11نومبر( پریس نوٹ)
آج مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب کو سینے میں درد کی شکایت کی بناء پر چیک اپ کیلئے ڈاکٹر گورو ٹھاکرے کے مطب میں لے جایا گیا۔ ابتدائی طبی جانچ میں ہارٹ(دل) کی تین نسیں بلاک پائ گئی ہیں۔ جس کے بعد انتہائی نگہداشت والے وارڈ آءی سی یو میں ایڈمیٹ کردیا گیا۔
خبر موصول ہوتے ہی جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے صدر مولانا حلیم اللہ قاسمی صاحب اور جنرل سیکرٹری مفتی محمد یوسف قاسمی نے الحاج محمد مکی سیٹھ ناءب صدر جمعیۃ علماء شہر مالیگاؤں اور مفتی صاحب کے پرسنل فون نمبر (جس کو قریبی شخص نے رسیور کیا تھا)پر رابطہ کرکے مزاج پرسی کی، اور جلد شفا یابی کے لئے دعاء فرمائی۔
مفتی محمد یوسف قاسمی جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء مہاراشٹر نے جماعتی احباب ،ائمہ کرام و ذمہ داران مدارس عربیہ سے اپیل کی ہے کہ مفتی صاحب کی جلد شفا یابی کے لئے دعاء کا اہتمام فرمائیں ۔
Post Views: 17
Like this:
Like Loading...