اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کی جانب سے "ورلڈ اردو ڈے”اور ایوارڈ تقریب کا کامیاب انعقاد
چنئی،12نومبر (پریس ریلیز)
اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (UDO) کے تمل ناڈو اور کرناٹک شاخہ کے چیئرمین ڈاکٹر محمد عبیداللہ بیگ کے زیر صدارت چنئی ، رایاپیٹ ایم ایس محل میں تقریب عالمی یوم اردو اور ایوارڈ ز 2024کا کامیاب انعقاد ہوا۔ تقریب میں مہمانان خصوصی کے طور پر وی سی کے پارٹی کے صدر تول تروماولون ،ایم پی اور انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی صدر و سابق ایم پی پروفیسر کے ایم قادرمحی الدین شریک رہے۔ دیگر قابل ذکر حاضرین میں جناب عبدالرزاق،آل انڈیا مائنارٹی ممبر، جناب نذیر احمد جے، جوائنٹ رجسٹرار مدراس ہائی کورٹ، جناب اے ایم ضیاء الدین ، خزانچی چنئی ایسٹ اور دیگر بہت سے معزز بشمول جناب اسدا للہ عثمان عمری مدنی شریک رہے۔ تقریب کے دوران دو اہم کتابوں کا اجراء کیاگیا۔
"پہلا تروکورل”کا ترجمہ جس کو ڈاکٹر امان اللہ ایم بی ، ہیڈ آف یونیورسٹی آف مدراس اور دوسرا انشا فردازی کی کتاب "مسائل اور امکانات "کا اجراء کیا گیا۔ دونوں کتابوں کی پہلی کاپی ڈاکٹر محمدعبیداللہ کو پیش کی گئیں۔ ایوارڈ تقسیم کے سیشن میں مخلتف زمروں سے تعلق رکھنے والے 29لوگوں کو اعزاز سے نوازا گیا۔ جن میں اردو کے اساتذہ، پروفیسرز، شاعر،صحافی حضرات، اردو مطبوعات کے ایڈیٹر صاحبان اور لیکچررس شامل ہیں۔
جنہوں نے تمل ناڈو اور کرناٹک میں اردو زبان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ اردو کے فروغ میں ان کے خدمات کو سراہتے ہوئے مہمانان خصوصی اور معززین نے تمام ایوارڈ یافتگان کو مبارکباد پیش کی اور اردو کے ثقافت کو مضبوط بنانے میں ان کی کوششوں کو سراہا ۔ڈاکٹر محمد عبیداللہ بیگ نے مہمان خصوصی او رمعزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور تمام ایوارڈ یافتگان کو مبارکباد دی اور اردو زبان کے فروغ میں ان کے کام کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کی طرف سے منعقدہ تقریب پورے خطے میںثقافتی تنوع اور تعلیم کے فروغ میں اردو کے اہم کردار کو اجاگر کرتی ہے۔
