Skip to content
ڈاکٹر جعفر جری کو درس و تدریس میں کانامہ حیات ایوارڈ
حیدرآباد،13نومبر( پریس نوٹ)
شعبہ ء اُردو، ساتاواہنا یونیورسٹی، کریم نگر سے وابستہ ڈاکٹر محمد جعفر جری کی درس و تدریس میں نمایاں خدمات پر تلنگانہ اُردو اکیڈمی، محکمہ اقلیتی بہبود، حکومت تلنگانہ کی جانب سے برائے تعلیمی سال ۱۲۰۲ء کے لیے پروفیسر حبیب الرحمن کارنامہ حیات ایواڈ سے نوازا گیا۔ یہ ایوار ڈمولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش کے موقع پر تلنگانہ ریاستی اکیڈیمی ومحکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے رویندرا بھارتی میں منعقدہ یوم تعلیم ویوم اقلیتی بہبود کے موقع پر وزیراعلیٰ تلنگانہ ریونت ریڈی کے ہاتھوں دیا گیا۔
ڈاکٹر جعفر جری نے اپنے تدریسی سفر کا آغاز ۵۹۹۱ء میں متحدہ آندھراپریش کی اُردو اکیڈیمی میں بحیثیت کمپیوٹر فیکلٹی کیا تھا۔ بعدازاں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں اکیڈمک کنسلٹنٹ رہے اوراس وقت صدر شعبہ اُردواور پرنسپل یونیورسٹی کالج آف آرٹس اینڈ سوشیل سائنسس ساتاواہنا یونیورسٹی کے علاو چیئرمین بورڈ آف اِسٹڈیز مہاتما گاندھی یونیورسٹی نلگنڈہ خدمات انجام دے رہے ہیں۔
ڈاکٹر جعفر جری دورانِ ملازمت ساتاواہنا یونیورسٹی میں کنٹرولر آف اگزامینیشنس، کوآرڈینیٹر این ایس ایس، چیف وارڈن ہاسٹلس، ریجینل کوآرڈینیٹر لاء سیٹ اور جنرل سکریٹری ٹیچرس یونین جیسے اہم عہدوں پر بھی فائز رہے ہیں۔وہ کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔
Post Views: 5
Like this:
Like Loading...