Skip to content
سالانہ جلسہ و دستار بندی حفاظ کرام دارالعلوم حضورا باد
حضور آباد،14نومبر( نمائندہ خصوصی الہلال میڈیا)
مورخہ 10/11/2024 بروزِ اتوار بعدِ عشاء معروف ادارہ دارالعلوم حضور آباد میں عظیم الشان اجلاس حفاظ کرام کی دستار بندی وسالانہ جلسہ کا انعقاد عمل میں آیا۔جس میں مہمانِ خصوصی قاری اسامہ آنندی حفظہ اللہ نے کلیدی خطاب میں تلاوتِ قرآن کی اور اس کی فضیلت پر تفصیلی روشنی ڈالی قران کریم کی تلاوت کو اپنا معمول بنائیں اور روزانہ کم سے کم ایک رکوع ہی صحیح تلاوت کرنے پر زور دیا خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جو قران کریم تلاوت سے ناواقف ہیں وہ حضرات آخرت کی کامیابی حاصل کرنے قران کریم کی تلاوت ضرور سیکھیں اس کے لیے وقت نکالیں قران کریم سیکھنے کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ہے اور صاحب قران کا احترام کریں ، اپنے خطاب میں فرمایا کہ علماء کرام اور مؤذنین کا ادب واحترام کریں جو صاحب صدر ہیں وہ اپنے ائمہ کو معقول تنخواہیں دیں اور حسب استطاعت سہولیات فراہم کریں اور انکی صحبت اختیار کریں اور مہمان مقرر اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے فرمایا کہ مدارس ومکاتب کا بھرپور تعاون کریں اپنے بچوں کو مدارس میں داخلہ دلائیں اور انہیں حافظ قران بنائیں ، حضرت نے ازدواجی تعلقات اور حقوق کی ادائیگی پر کار بند رہنے کی تلقین فرمائی اور کہا میاں بیوی آپس کے حقوق کو جانے اور ایک دوسرے کے حقوق ادا کرنے کے لئے اسلامی تعلیمات کو حاصل کرتے ہوئے شریعت کے مطابق اپنی زندگیوں میں تبدیلی لائیں خطاب فرماتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کے لیے موبائل فون بہت بڑا فتنہ بن چکا ہے اس کے ذریعے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں عریانیت کا شکار ہو رہی ہیں اس موبائل کے ذریعے سے نیکی کے کام بھی انجام دیے جا سکتے ہیں اس طرف توجہ دینا ضروری ہے ماں باپ کی بھی ذمہ داری ہے کہ اولاد کے سلسلے میں فکر کریں
جلسہ کی صدارت حضرت مفتی غیاث محی الدین کریم نگر نے فرمائی اور جلسہ کے نگران حافظ عبد الرزاق نے کی نظامت کے فرائض مولانا سہیل مدرس مدرسہ ہٰذا نےانجام دی جلسہ کا آغاز تلاوتِ کلام اللہ اور حمد نعت شریف سے ہوا ادارہ ہذا کے طلباء وطالبات نے تقاریر اور مکالمہ میں خوب حصہ لیا صدرِ جلسہ مفتی غیاث محی الدین کا صدارتی خطاب میں حالاتِ حاضرہ کے پیشِ نظر علم دین کی اہمیت وفضیلت اور ضرورت کو قرآن سنت کی روشنی میں خوب اجاگر کیا بہت عمدہ اور قیمتی اقوال ارشاد فرمائے ، ناظم مدرسہ مولانا نعیم حسامی نے ادارۂ ھذا کی کارکردگی اور سالانہ رپورٹ پیش فرمائی ۔مہمانوں کے ہاتھوں حفاظ کرام کی دستار بندی عمل میں آئی ۔ اس موقع پر حافظ سہل نے اپنی مسحور کن آواز سے شانِ رسالت میں گلہائے عقیدت ومحبت کا نذرانہ پیش کیا
اطراف واکناف کے ائمہ علماء وحفاظ اکرام اور عوام الناس کی ایک بڑی تعداد حاضر جلسہ ہو کر اجلاس کو کامیاب بنایا باپردہ خواتین کی بڑی تعداد موجود رہی اس موقع پر زینت اسٹیچ مولانا کاظم کریم نگر مولاناعتیق الرحمن اسعدی ورنگل، مولانا فاروق قاسمی ہنمکڈہ ،حافظ احمد نیازی، حافظ فرید نیازی ،حافظ توصیف نیازی کریم نگر، حافظ وسیم کریم نگر ،حافظ فھیم، حافظ سید کلیم ،حافظ رضوان، مفتی زبیر انصاری چلور ،مفتی شاکرالدین قاسمی، مفتی امتیاز احمد ،حافظ عبدالرافع کریم نگر ، موجود تھے اخر مہمان اجلاس کی رقت انگیز دعا پر پروگرام اختتام کو پہنچا ، مولانا نذیر قریشی نے آئے ہوئے تمام مہمانوں کا ادارے کے انتظامیہ کی جانب سے شکریہ ادا کیا.
Post Views: 3
Like this:
Like Loading...