Skip to content
کانگریس کا بی جے پی پر شدید حملہ.
بڑے بڑے ہورڈنگز دیکھ کر سمجھ آ جاتا ہے کہ پیسہ کہاں جا رہا ہے
ممبئی،15نومبر (ایجنسیز )
مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے بیچ کانگریس اور بی جے پی کے درمیان بیان بازی جاری ہے۔ کانگریس کے قومی ترجمان سرندر سنگھ راجپوت نے بی جے پی کی مرکزی اور ریاستی حکومتوں پر شدید تنقید کی ہے۔ انہوں نے اے بی پی نیوز کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ جہاں جہاں سے پیسہ آیا ہے، وہاں بی جے پی کی حکومتیں ہیں، لیکن اس کے باوجود پیسہ بھیجا جا رہا ہے، جو حکومت کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کانگریس کی حکومت آئے گی تو ایسے مسائل پیش نہیں آئیں گے۔راجپوت نے کہا کہ بی جے پی کی حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی اہم مسائل کو حل کرنے کے بجائے توجہ ہٹانے کے حربے استعمال کر رہی ہے، مگر اب عوام ان حربوں کا شکار نہیں ہو گی۔ انہوں نے بی جے پی کے نام نہاد ’’ووٹ جہاد‘‘کے نعروں کو بھی نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔کانگریس کے قومی ترجمان نے ایم ایم ڈی اتحاد (جو منوج جرانگے پاٹل، مولانا سجاد نعمانی، دلت لیڈر آنندراج امبیڈکر اور راجرٹنا امبیڈکر کی شمولیت سے وجود میں آیا ہے) کی حمایت کی تصدیق کی۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں ہر کوئی مہا وکاس اگھاڑی کے ساتھ ہے اور عوام کی حمایت کانگریس کے ساتھ ہے۔آر ایس ایس کی ذیلی تنظیم مسلم راشٹریہ منچ کے قومی کنوینر عرفان علی کی جانب سے کانگریس پر اٹھائے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے راجپوت نے کہا کہ یہ جمہوریت ہے، جہاں ہر کسی کو بات کرنے کا حق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کے ہورڈنگز ہر جگہ، یہاں تک کہ ایئرپورٹ تک لگے ہوئے ہیں، اور ان کو دیکھ کر صاف پتہ چلتا ہے کہ پیسہ کہاں سے آ رہا ہے اور کہاں جا رہا ہے۔
Like this:
Like Loading...