میناریٹی و وزیر قانون جناب ین ایم ڈی فاروق سے علماء کے وفد کی ملاقات.
دو ہزارمساجد کے ائمہ و موذنین کے وظائف کے اجراء کی درخواست
وجئےواڑہ،22؍ جون( الہلال میڈیا)
آج بروز جمعہ ریاست آندھراپردیش کے میناریٹی & وزیر قانون جناب ین ایم ڈی فاروق صاحب سے حاجی فاروق شبلی صاحب کی قیادت میں اے پی کے سیکریٹریٹ میں علماء کے ایک وفد نے ملاقات کی۔
اور ریاست کے 2000 سے زائد مساجد کے امام وموذن کے اپیل کنندہ وظائف کو جاری کرنے کی درخواست کی گئ جس پر ین ایم ڈی فاروق صاحب نے جلد سے جلد کاروائی کرنے کا تیقن دلایا۔
واضح رہے کہ 2014ء میں چیف منسٹر چندرابابو نائیڈو کی نئ حکومت بننے کے بعد 5000 ہزار مساجد کے ائمہ و موذنین کو وظائف جاری کئےتھے،2019 ءمیں جگن موہن ریڈی کی حکومت بننے کے بعد مزید 2000 مساجد کے زمہ داروں نے درخواست کی گئی جس پر 2024 ءتک بھی کوئی کاروائی نہیںکی گئی۔
علماء کے اس وفد میں مولانا حسین احمدمظاہری ،مولانا عبد الرزاق قاسمی، مولانا انعا الحسن حسامی،مفتی قمر الدین اسعدی ،مولانا عبد الستار خان رشادی، حافظ عبد الصمد نعمانی وغیرہ شریک رہے۔