Skip to content
مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب کے ہاتھوں صدیقی جنتری 2025 کا رسم اجراء
حیدرآباد،17نومبر( ایجنسیز)
آج بتاریخ ١٤ جمادی الاولی ١٤٤٦ھ بمطابق 17 نومبر 2024 کو صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ فقیہ العصر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب کے ہاتھوں 25 سال سے شائع ہونے والی ملک بھر میں مشہور و معروف صدیقی جنتری کا رسم اجراء ہوا ہے : رسم اجراء کے موقع پر مولانا خالد خالد سیف اللہ رحمانی نے کہا ہے
وقت اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے اسکی حفاظت سے آخرت کی کامیابی بھی متعلق ہے اور دنیا کی بھی کامیابی بھی، مزید تذکرہ کرتے ہوئے مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے فرمایا کہ ہمارے عزیز دوست مولانا حافظ مقصود احمد طاہر صاحب پابندی سے اسے شائع فرماتے ہیں، یہ جنتری اور عوام و خواص دونوں کے لیے مفید ہے میں خود بھی اس سے ہمیشہ مستفید ہوتا ہوں اور اپنے علم دوست وقت کے قدردان احباب میں بھی صدیقی جنتری پہنچاتا ہوں_
امسال بھی الحمد للہ خوشنما طباعت کے ساتھ پاکٹ سائز ملٹی کلر صدیقی جنتری منظر عام پر آچکی ہے
یہ جنتری تقریباً 64 صفحات پر مشتمل ہے جو شہر حیدرآباد کے معروف مدرسہ جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم حیدرآباد سے شائع ہوتی ہے جس میں سال بھر کی تواریخ، اوقات نماز، یاد داشت اور شہر حیدرآباد، ریاست تلنگانہ کے علماء و مدارس اور ملک کے ممتاز علماء کرام اور مدارس کے فون نمبرات درج ہیں، اس جنتری میں جہاں خطبہ جمعہ، خطبہ نکاح، نماز جنازہ نماز حاجت، نماز استخارہ کا طریقہ درج ہیں وہیں دعائے انس، دعائے قربانی دعا برائے حل مشکلات تجارت، دعا برائے سہولت رشتے، بھی مذکور ہیں احباب سے گزارش ہے کہ اس کو خریدیں اور اپنے دوست و احباب کو بھی ہدیہ دیں، جو حیدرآباد کے مشہور کتب خانوں میں دستیاب ہیں
ہول سیل کے لیے ان نمبرات پر رابطہ کریں
09848432026
09347879932
Like this:
Like Loading...