Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
How did Israel reach Ismail Haniyeh's residence to target him?

غزہ پر جنگ ختم نہ کرنے والا معاہدہ قبول نہیں کریں گے: حماس

Posted on 22-06-2024 by Maqsood

غزہ پر جنگ ختم نہ کرنے والا معاہدہ قبول نہیں کریں گے: حماس

دبئی 22جون ( الہلال میڈیا)

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ وہ غزہ میں صرف ایسے جنگ بندی اقدام کو قبول کرے گی جس کے نتیجے میں مستقل اور مکمل سیز فائر کی راہ ہموار ہو سکے۔ حماس ادھوری جنگ بندی قبول نہیں کرے گی۔

حماس کا یہ بیان امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی جانب سے جمعرات کو اسرائیلی حکام کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات کو آگے بڑھانے اور ما بعد جنگ کے منصوبے پر غور کے بعد سامنے آیا ہے۔

"ہم کسی بھی اقدام کے لیے تیار ہیں”
سنیچر کے روز حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے اپنے اس موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ’’کہ تحریک جنگ کے خاتمے کے لیے کسی بھی اقدام کے لیے تیار ہے۔‘‘

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ تحریک کسی بھی دستاویز یا اقدام کے لیے فراخ دلی کا مظاہرہ کرے گی جو جنگ بندی کے مذاکرات میں تحریک کے موقف کی بنیادوں کی ضمانت دے۔

انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی ’’کہ حماس اب بھی غزہ سے اسرائیلی افواج کے مکمل انخلاء اور اسرائیل کی طرف سے درخواست کردہ تمام قیدیوں کی رہائی سے قبل مستقل جنگ بندی پر اصرار کرتی ہے۔‘‘

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسماعیل ہنیہ کہا کہ اسرائیلی حکومت نے ان کے مطالبات کو مسترد کر دیا ہے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حماس کی اولین ترجیح فلسطینی عوام کے خلاف مجرمانہ جنگ کو روکنا ہے۔

معاہدہ اور تنازعات
قابل ذکر ہے کہ جنگ کو روکنے اور غزہ میں تصادم کے خاتمے کے بعد اقتدار برقرار رکھنے کے لیے کسی اتھارٹی کی تلاش کا معاملہ اب بھی بنجمن نیتن یاہو کی سربراہی میں اسرائیلی حکومت، امریکی انتظامیہ اور حماس کے درمیان سب سے نمایاں تنازعات میں سے ایک ہے۔

نیتن یاہو جنگ کے بعد کے دور کی تلاش شروع ہونے سے پہلے حماس کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ان کے اس موقف نے فوج کے ساتھ اختلافات کو بھی جنم دیا ہے۔

دو روز قبل اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہاگری نے حماس کو ختم کرنے کی بات کو محض دھول جھونکنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ حماس ایک نظریے کا نام ہے جسے ختم کرنا اتنا آسان نہیں۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حماس کو ختم کرنے کا واحد حل غزہ میں اس کا متبادل تلاش کرنا ہے۔

اس سے نیتن یاہو ناراض ہو گئےاور انہوں نے فوج پر تنقید کی۔

دوسری جانب ہنیہ نے کہا کہ اسرائیل جنگ بندی کے حوالے سے واضح ضمانتیں دینے سے گریز کر رہا ہے۔ اسرائیل نے مذاکرات میں ثالثوں کے ساتھ غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل غزہ میں فوج سے فوج نکالنے کی نہیں بلکہ دوبارہ تعیناتی کی بات کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل مذاکرات میں اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی کو دو حصوں میں تقسیم کرنے والے محور پر موجود رہے گا۔

ماخوذ:العربیہ ڈاٹ نیٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb