Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
israels-attempt-to-occupy-the-entire-rafah-the-attack-from-8-axes-continues

اسرائیل کی پورے رفح پر قبضے کی کوشش، 8 محوروں سے حملہ جاری

Posted on 22-06-2024 by Maqsood

اسرائیل کی پورے رفح پر قبضے کی کوشش، 8 محوروں سے حملہ جاری

اسرائیل،22جون( الہلال میڈیا)

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع رفح میں "فوجی آپریشن” شروع کرنے اور مصر کے ساتھ سرحدی گذرگاہ کے فلسطینی کنارے کا کنٹرول سنبھالنے کے ڈیڑھ ماہ بعد اس کی افواج پورے شہر کا کنٹرول سنبھالنے کے لیے پیش قدمی کر رہی ہیں۔

کل جمعہ کو اسرائیلی ٹینکوں نے رفح کے کئی علاقوں میں زبردست دراندازی کی۔ العربیہ/الحدث کے نامہ نگار کے مطابق آج ہفتے کو 8 مختلف اطراف سے رفح میں دراندازی کی جا رہی ہے۔

محور کی تفصیلات
نامہ نگار نے بتایا کہ دراندازی میں رفح کراسنگ اور صلاح الدین کوریڈور، تال زروب تک پہنچنے کے ساتھ ساتھ پاسپورٹ راؤنڈ اباؤٹ، بنک آف فلسطین، صلاح الدین گیٹ اور ذو النورین مسجد شامل ہیں۔

اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے یبنا اور عزوز محور اور انجینیرز سنڈیکیٹ کے اطراف سے بھی شہر میں گھسنے کی کوشش کی ہے۔

اسرائیلی فوج ابو یونس بیکری، خولہ اسکول، علی مسجد، دارالسلام مسجد، ربع محور، 18 ویں اسٹریٹ، عزروب چکر، جعفر الطیار تک پہنچنے کے علاوہ ابو السعید محور، تل السلطان بٹالین ، تل السلطان قبرستان اور سعودی محلہ 1.2.3 سے بھی دراندازی کی۔

اسرائیلی فوج کو کینیڈا محور، اماراتی ایجنسی اسکول، عزبہ البحر کے عقبی محور کے ساتھ ساتھ السکا اسٹریٹ محور، الشباورہ میں الرحمت مسجد ،برقعہ اسٹیڈیم، ویسٹرن مارکیٹ اور سول ڈیفنس محور پر بھی حملے کیے۔

کل جمعے کو اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس کی افواج رفح میں "درست اور انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیاں” کر رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کے فوجیوں نے حماس کے عسکریت پسندوں کے زیر استعمال سرنگوں کے قریب لڑائی میں حصہ لیا۔

دریں اثنا علاقے میں فلسطینی شہریوں نے تصدیق کی کہ اسرائیلی فوج پٹی کے انتہائی جنوب میں واقع پورے شہر پر اپنا قبضہ مکمل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اسرائیل نے 7 مئی کو مصر کے ساتھ رفح بارڈر کراسنگ کے فلسطینی حصے کا کنٹرول سنبھال لیا تھا۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb