Skip to content
ابوعاصم اعظمی اور سلمان ازہری کی ملاقات،بی جے پی کا اعتراض
ممبئی،19نومبر (ایجنسیز)
مہاراشٹر اسمبلی انتخابات سے پہلے، سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے رہنما ابو عاصم اعظمی نے عالم دین اور دینی جلسوں کے مقرر مفتی سلمان ازہری سے ملاقات کی۔ میٹنگ کے دوران ازہری نے ایس پی مہاراشٹر یونٹ کے سربراہ سے مطالبہ کیا کہ پیغمبر اسلام کی توہین کرنے والوں کو سزا دینے کے لیے سخت قانون بنایا جائے۔مان خرد شیواجی نگر سے ایس پی امیدوار اعظمی نے ازہری کو بتایا کہ انہوں نے اپنے انتخابی منشور میں وعدہ کیا ہے کہ اگر ان کی پارٹی اقتدار میں آتی ہے تو پیغمبر اسلام کے خلاف توہین کا استعمال کرنے والوں کے خلاف یو اے پی اے جیسے سخت قوانین کا نفاذ کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ دونوں نے اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ کس طرح مسلمانوں کے ووٹ تقسیم نہیں ہونے چاہئیں جس سے بی جے پی کو فائدہ ہو سکتا ہے۔ ازہری نے یہ بھی کہا کہ میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ میرا مشن ناموس رسالت کی حفاظت کرنا ہے۔میں چاہتا ہوں کہ کوئی نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر انگلی اٹھانے یا گستاخی کرنے کی جرات نہ کرے۔اگر آپ (ابو اعظمی) الیکشن جیت کر آگے بڑھے تو مجھے یقین دلائیں کہ آپ اس سلسلے میں کیا کریں گے؟ اس کے جواب میں اعظمی نے کہا کہ میں نے حکومت سے کم از کم سو بار مطالبہ کیا ہے کہ اگر کسی نے پیغمبر اسلام کی توہین کی ہے تو 153اے جیسے قوانین بے کار ہیں اور ایسے لوگوں کے خلاف کم از کم یو اے پی اے لگانا چاہیے۔ یہ دہشت گردی کی ایک بڑی شکل ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر میٹنگ کا ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اعظمی نے کہا، آج میں نے مفتی سلمان ازہری کے ساتھ ایک خصوصی ملاقات کی اور ہم نے کئی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ ناموس رسالت ہمارا مشن ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ گستاخی رسول کے خلاف انسداد دہشت گردی کا قانون بنایا جائے اور جب تک یہ قانون نہیں بن جاتا ہم آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔آج مفتی سلمان ازہری صاحب سے خصوصی ملاقات اور مسائل پر گفتگو۔ ناموس رسالت ہمارا مشن ہے،
ہمارا مطالبہ ہے کہ جو شخص بھی بدتمیزی کرے اس کے خلاف انسداد دہشت گردی کا قانون بنایا جائے، اور جب تک یہ قانون نافذ نہیں ہوتا ہم آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔دوسری جانب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما کریٹ سومیا نے جوابی حملہ کیا، مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کے رہنما ابو اعظمی اور مفتی سلمان ازہری ملاقات کر رہے ہیں۔ یہ وہی مولانا ہیں جن کے خلاف ہندؤں کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کرنے پر کارروائی ہو رہی ہے۔ اس سے پہلے کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور ادھو ٹھاکرے مولانا سجاد نعمانی کے سامنے جھک رہے تھے۔
Like this:
Like Loading...