Skip to content
امریکہ میں لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں : اڈانی گروپ
ممبئی، 21 نومبر(ایجنسیز)
اڈانی گروپ نے امریکی محکمہ انصاف اور ایس ای سی کی طرف سے اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی اور ان کی کمپنی اڈانی گرین انرجی کے ڈائریکٹرز کے خلاف لگائے گئے الزامات پر صفائی پیش کی ہے۔ گروپ کی جانب سے ان تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے یکسر مسترد کر دیا گیا ہے۔ اڈانی گروپ کی طرف سے جاری اس بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ الزامات ہیں اور جب تک الزام ثابت نہیں ہو جاتا، مدعا علیہ کو بے قصور سمجھا جاتا ہے۔
اڈانی گروپ نے امریکی محکمہ انصاف اور امریکی سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کی طرف سے اڈانی گرین کے ڈائریکٹرز کے خلاف لگائے گئے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔اڈانی گروپ کے ترجمان کا کہنا ہیکہ امریکی محکمہ انصاف اور امریکی سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کی طرف سے اڈانی گرین کے ڈائریکٹرز کے خلاف لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور تردید ہیں۔ جیسا کہ امریکی محکمہ انصاف خود بیان کرتا ہے۔فرد جرم میں بیان کردہ الزامات محض الزامات ہیں، اور مدعا علیہان کو بے قصور سمجھا جاتا ہے جب تک کہ مجرم ثابت نہ ہو جائے۔ ہر ممکن قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔
عدالتی دستاویزات کے مطابق امریکی عدالت کے جج نے اڈانی گروپ کے سربراہ گوتم اڈانی اور ان کے بھتیجے ساگر اڈانی کیخلاف گرفتاری کے وارنٹ بھی جاری کیے ہیں۔ اور استغاثہ یہ وارنٹ بین الاقوامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سامنے پیش کر سکتے ہیں۔جمعرات (21 نومبر 2024) کو مارکیٹ کھلتے ہی اڈانی گروپ کی کمپنیوں کے اسٹاک میں 20 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔
بی ایس ای پر، گروپ کی فلیگ شپ کمپنی اڈانی انٹرپرائزز کے حصص میں 20 فیصد، اڈانی انرجی سلوشنز کے 20 فیصد، اڈانی گرین انرجی کے 19.17 فیصد، اڈانی ٹوٹل گیس کے 18.14 فیصد، اڈانی پاور کے 17.79 فیصد اور اڈانی پورٹس کے حصص میں 15 فیصد کی کمی ہوئی۔ میں اس کے علاوہ گروپ کمپنی امبوجا سیمنٹ کے حصص میں 14.99 فیصد، اے سی سی کے 14.54 فیصد، این ڈی ٹی وی کے 14.37 فیصد اور اڈانی ولمار کے حصص میں 10 فیصد کی کمی ہوئی۔
Like this:
Like Loading...