Skip to content
بیرون ممالک میں زیر تعلیم طلبہ کے لئے اسکیم پر فاروق شبلی کا اظہار خوشی
وجئے واڑہ22جون( الہلال میڈیا)
محمد فاروق شبلی نے بیرون ممالک میں زیر تعلیم طلبہ کے لئے اسکیم پر اقلیتی حقوق کے تحفظ کی کمیٹی کے وجئے واڑہ اسٹیٹ آفس میں میڈیا کانفرنس میں خوشی کا اظہار کیا۔
اقلیتی حقوق کے تحفظ سمیتی کے بانی صدر نے ایک میڈیا کانفرنس میں کہا کہ 2024 کے عام انتخابات میں تلگو دیشم پارٹی اور اتحادی امیدواروں کے انتخاب اور محترم مسٹر نارا چندرا بابو نائیڈوکی حلف برداری کے فوراً بعد پہلے 5 دستخط کئے گئے تھے۔
یہ اسکیم پر عمل آوری کے لئے چندرا بابو نائیڈو ریاست آندھرا کے وزیر اعلیٰ کے طور پر مشہور سائنسدان اے پی جے عبدالکلام کا نام سےمسلم طلباء کو جبکہ دلت طلباء کو ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کا نام سے موسوم کرکے دیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ ان کی تنظیم (MHPS) اس پر خوش محسوس کرتی ہے۔
اس موقع پر انہوں نے اسی غیر ملکی تعلیمی اسکیم کے لیے سابق جگن ریڈی حکومت کے خلاف اپنی قانونی جنگ کو یاد کیا۔ اس میڈیا کانفرنس میں ٹی ڈی پی کے ریاستی ایگزیکٹو سکریٹری وحید حسین، اقلیتی حقوق تحفظ سمیتی کے نندیالہ قائدین شیخ عبدالغفار اور دیگر نے شرکت کی۔
Like this:
Like Loading...