Skip to content
گیانواپی مسجد انتظامیہ کمیٹی اور اے ایس آئی کو سپریم کورٹ کا نوٹس
نئی دہلی،22نومبر(ایجنسیز )
گیانواپی مسجد معاملہ میں سپریم کورٹ نے آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) اور مسجد مینجمنٹ کمیٹی کو نوٹس جاری کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے یہ حکم ہندو عرضی گزاروں کی عرضی پر دیا ہے۔ انہوں نے اے ایس آئی سے گیانواپی مسجد کے وضوخانہ علاقے کا سروے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ہندو فریق کا کہنا ہے کہ گیانواپی مسجد کمپلیکس میں ویڈیو گرافی کے سروے کے دوران ایک شیولنگ ملا۔ سپریم کورٹ نے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔ اس معاملے پر وکیل ورون کمار سنہا نے کہا، گیانواپی کیس سپریم کورٹ میں درج تھا۔
ایک درخواست دائر کی گئی تھی کہ وارانسی ڈسٹرکٹ کورٹ کے تمام ٹرائلز کو ہائی کورٹ میں منتقل کر کے ان کو یکجا کر دیا جائے،تاکہ تمام ٹرائل ایک ہی عدالت میں ہوں۔ سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کر دی۔انہوں نے کہا، گیانواپی سے متعلق تمام عرضیوں کو درج کیا جائے گا اور سماعت شروع کرنے کی تاریخ طے کی جائے گی۔ سیل شدہ علاقے کی اے ایس آئی کی تحقیقات کے لیے عبوری درخواستیں آج کے لیے درج کی گئی تھیں۔
16 مئی 2022 کو، ہم نے دعویٰ کیا تھا کہ وضو خانہ میں ایک مبینہ شیولنگ ملا ہے۔انجمن انتظامیہ اسے مسترد کرتی ہے اور کہتی ہے کہ یہ چشمہ ہے۔ ہم نے اس علاقے کیاے ایس آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا اور ہم نے سپریم کورٹ میں ایک عبوری درخواست دائر کی تھی، جو آج کے لیے درج تھی۔ اس پر سپریم کورٹ نے آج انجمن انتظامات کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب داخل کرنے کو کہا ہے۔
Like this:
Like Loading...