Skip to content
دہلی رام لیلا میدان میں مولانا توقیر رضا کو احتجاج کی اجازت نہیں
نئی دہلی، 24 نومبر (ایجنسیز)
دہلی کے رام لیلا میدان میں مولانا توقیر رضا کے مظاہرے کے پیش نظر سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ مظاہرے کے پیش نظر دہلی پولیس کے ساتھ بڑی تعداد میں آر اے ایف کے جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ تاکہ امن و امان خراب نہ ہو۔دراصل، مولانا توقیر رضا نے اعلان کیا تھا کہ وہ 24 نومبر کو رام لیلا میدان میں اسلام مخالف ریمارکس کے خلاف احتجاج کریں گے،
جس کیخلاف مہامنڈلیشور یتی نرسمہا نند گری نے کہا تھا کہ اس احتجاج کے خلاف ہم مسلسل ہنومان چالیسہ کاپاٹھ کریں گے۔تاہم دہلی پولیس نے واضح کیا ہے کہ کسی کو بھی رام لیلا میدان میں احتجاج یا ہنومان چالیسا پڑھنے کی اجازت نہیں ہے۔ پولیس نے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سیکورٹی بڑھا دی ہے۔
Like this:
Like Loading...