Skip to content
الحمدللہ پورے ملک کی شاخوں میں ریاستی جمعیۃ علماء کی خدمات اطمینان بخش اور حوصلہ افزا ہیں۔ پیر خلیق احمد صابر کا بیان
حیدرآباد (۲۷نومبر 2024ء )
حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ کی زیر سرپرستی جمعیۃ علماء گریٹرحیدرآباد ‘ متحدہ رنگاریڈی ‘ میٹرچل ملکاجگری کے جمعیۃ علماء کے ذمہ دارن کا جائزہ اجلاس مولانا مصدق القاسمی صاحب صدر جمعیۃ علماء گریٹرحیدرآباد کی زیر صدارت مسجد زینت مؤمن حکیم پیٹ ٹولی چوکی حیدرآباد بعد نماز مغرب منعقد ہوا۔ مولوی حافظ محمد عمر سکریٹری جمعیۃ علماء گریٹر حیدر آباد کی قرآت کلام پاک اور مولوی انس کی ہدیہ نعت سے اجلاس کا آغاز عمل میں آیا۔
جس میں کاسٹ سروئے ‘ ریاست میں فر قہ پرستی کے بڑھتے ہوئے قدم کی روک تھام‘ جمعیۃ علماء کے استحکام کے سلسلہ میں غوروخوص کیا گیا ۔ریاست میں فرقہ پرست طاقتوں کے بڑھتے قدم کو روکھنے کیلئے جمعیۃ علماء کی جانب سے جاری قومی یکجہتی پروگرام کو پہلے سے زیادہ مؤثر بنانے کی جانب توجہ مبذول کرائیں ۔اس کے علاوہ براداران وطن سے ملاقات ان کے ان اپنے تقریبات ‘مدرسہ اور اسکول کے پروگرام میں ان کو موعوکرکے اسلام کا اخوت اور بھائی چارگی والا پیغام دینے کی ترغیب دلائے گیںاسی کے ساتھ ہی ساتھ محلہ واری سطح پر امن کمیٹیاں قائم کرکے غیرمسلموں کو خاص کر دلت طبقات کو جوڑکر امن ومحبت کے لئے کوشش کی جائے ۔
مہمان حضوصی کے طور اس اجلاس میں شریک محترم حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ نے ریاست میں جمعیۃ علماء کی خدمات اور حالیہ دنوں میں جمعیۃ علماء کی کار کردگی کو مؤثر انداز میں پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہجمعیۃ علماء کی طاقت اور قوت کا اندازہ غیروں کو بھی ہے اور اپنے بھی اس کا اعتراف کرتے ہیں۔ملک بھر میں اور بطور خاص میں ریاست میں جمعیۃ علماء کی اپنی شان اور امتیاز ہے،اور الحمدللہ پورے ملک کی شاخوں میں ریاستی جمعیۃ علماء کی خدمات اطمینان بخش اور حوصلہ افزا ہیںمرکزی جمعیۃ علماء ذمہ داران یہاں کی جمعیۃ کی خدمات کو قدر منزلت کی نگاہ سے دیکھتے ہے ۔ اسی طرح جمعیۃ علماء کے استحکام کے سلسلہ میں ماہ دسمبر 2024ء کو حیدرآبادمیں ایک روزہ تربیتی منعقد کیا جائے گا ۔جس میں تلنگانہ کے ہر ضلع منڈل تعلقہ جات سے تین تین افراد کو شریک کرینگے ۔
جنرل سکریٹری نے اس اجلاس میں اس بات کا بھی اعلان کیا ہے کہ ماہ جنوری 2025ء میںموجودہ اقلیتوں کے حالات اور مسلم مسائل پر ریاستی جمعیۃ علماء کا اجلاس عا م منعقد ہوگا۔ حکومت کی جانب سے جو کاسٹ سروئے کیا جارہا ہے حیدرآباد ‘ رنگاریڈی ‘ وقارآباد ‘ میٹر چل ملکاجگری کے اضلاع کا جائزہ لیا گیا۔۔ اس اجلاس میں مولانا مصدق القاسمی صاحب صدر جمعیۃ علماء گریٹرحیدرآباد ‘ مولانا سید نذ یر صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد‘ مولانا محمد یعقوب صاحب صدر جمعیۃ علماء حلقہ عنبر پیٹ ‘ مولانا عبد الرحمن ماجد صدر جمعیۃ علماء حلقہ بنڈلہ گوڑہ ‘ حافظ یونس صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء قطب اللہ پور ‘ مولانا مقصود احمد طاہر صدر جمعیۃ علماء رنگاریڈی ‘ مولانا عبد اللہ اظہر صدر جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد ‘
مولانا عبد الرحمن اطہر جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد‘ مولانا مصباح الدین صاحب صدر جمعیۃ علماء حلقہ ٹولی چوکی‘مفتی عمیر صاحب صدر جمعیۃ علماء حلقہ سکندرآباد‘ مولانا افتخار صاحب صدر جمعیۃ علماء حلقہ یاقوت پورہ ‘ مولانا انصار شاکر صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء حلقہ عنبرپیٹ ‘ مفتی محمد عبد االلہ خان قاسمی صدر محکمہ شرعیہ تلنگانہ ‘ مفتی معراج الدین ابرار صاحب آرگنائزر جمعیۃ علماء تلنگانہ ‘قاری محمد یونس علی خان صاحب سکریٹری جمعیۃ علماء حلقہ عنبرپیٹ ‘ مفتی عبد الباقی صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع قطب االلہ پور حافظ سلطان مجاہد صاحب وبیرپودہ اس کے علاوہ دیگر حضرات علماء کرام نے شرکت کی اور اپنے قیمتی آراکو پیش کیا ۔مولانا قطب الدین صاحب رکن عاملہ ریاستی جمعیۃ علماء تلنگانہ کے کلیدی خطاب اور دعا پر مجلس کا ختتام عمل میں آیا۔
Like this:
Like Loading...