Skip to content
نئی دہلی ،28نومبر ( ایجنسیز) گینگسٹر انوراگ دوبے کی قبل از گرفتاری ضمانت کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے یوپی پولس پر سخت تبصرہ کیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ شاید وہ اس لیے پیش نہیں ہو رہے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ یوپی پولیس ان کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کرے گی۔ آپ کتنے کیس دائر کریں گے؟ آپ اپنے ڈی جی پی کو بتائیں کہ ہم سخت احکامات دے سکتے ہیں۔یوپی پولیس کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ سیل ڈیڈ ہونے کے بعد بھی آپ زمین ہتھیانے کی بات کر رہے ہیں؟
کیا یہ سول یا فوجداری معاملہ ہے؟ سپریم کورٹ نے کہا کہ پولیس کو حساس ہونے کی ضرورت ہے۔ آج کل سب کچھ ڈیجیٹل ہے، براہ راست سمن کون بھیجتا ہے؟عدالت نے کہا کہ انوراگ دوبے نے اپنا موبائل فون ہمیشہ آن رکھنے اور تحقیقات میں تعاون کرنے کو کہا ہے۔ عدالت کی اجازت کے بغیر کسی کو کسی بھی حالت میں حراست میں نہیں لیا جا سکتا۔ انوراگ دوبے کی عبوری ضمانت جاری رہے گی۔
Like this:
Like Loading...