Skip to content
مستحق خواتین میں کمبل اور سوئیٹر تقسیم
(جماعت اسلامی وومنس ونگ جلگاؤں جامود کا فلاحی اقدام)
جلگاؤں جامود: 1 دسمبر ( ذوالقرنین احمد ) مقامی جماعت اسلامی ویمنس ونگ نے ہفتہ واری اجتماع کے اختتام پر انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سردی کی شدت سے متاثر مستحق خواتین میں کمبل اور سوئیٹر تقسیم کیے۔ اس فلاحی اقدام کا مقصد سرد موسم میں ضرورت مند خاندانوں کو سہارا فراہم کرنا تھا۔
اس موقع پر ڈاکٹر ثمینہ، غزل، عنبرین، عائشہ، صائمہ، لبنی، ریشمہ اور دیگر تحریکی خواتین نے حصہ لیا اور اس خدمت خلق کو عملی جامہ پہنایا۔ اجتماع کے دوران خواتین کو اتحاد، یکجہتی اور خدمتِ خلق کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اسلامی تعلیمات کے مطابق دوسروں کی مدد کرنے کی ترغیب دی گئی۔
یہ اقدام عوامی حلقوں میں بے حد سراہا گیا اور معاشرے میں ضرورت مندوں کے لیے اس طرح کے اقدامات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ جماعت اسلامی ویمنس ونگ کی یہ کوشش سماج میں انسان دوستی اور باہمی ہمدردی کے جذبے کو فروغ دینے کی ایک مثال ہے۔
Post Views: 99
Like this:
Like Loading...