Skip to content
نئی دہلی ،2دسمبر (ایجنسیز) تعلیمی میدان میں ایک بڑا نام اودھ پرتاپ اوجھا عام آدمی پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں۔ عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال نے انہیں رکنیت دی ہے۔ اس دوران دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سیسودیا بھی موجود تھے۔ پارٹی کی جانب سے منیش سیسودیا نے کہا کہ اودھ اوجھا نے دہلی کے تعلیمی انقلاب سے متاثر ہو کر پارٹی کی رکنیت لی ہے۔عام آدمی پارٹی میں شامل ہونے کے بعد اودھ اوجھا آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے مہم چلائیں گے۔ دہلی میں اسمبلی الیکشن بھی لڑ سکتے ہیں۔ اس سے پہلے بھی وہ لوک سبھا الیکشن لڑنے میں دلچسپی رکھتے تھے۔
پارٹی میں شامل ہونے کے بعد اوجھا نے کہا کہ اگر ان سے سیاست اور تعلیم میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کو کہا جائے تو وہ صرف تعلیم کا انتخاب کریں گے۔ اوجھا نے یہ بھی کہا کہ سیاست میں آنے کا مطلب ہے کہ وہ تعلیم کے میدان میں اعلیٰ کام کریں گے۔ وہ پارٹی کی تعلیمی پالیسی سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔ اسی لیے وہ عام آدمی پارٹی کا حصہ بنے۔ودھ اوجھا کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوتی ہیں۔ وہ اوجھا سر کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ اوجھا اتر پردیش کے گونڈا ضلع کا رہنے والے ہیں۔ وہ اپنے طلباء کو ایک خاص انداز میں پڑھاتے ہیں۔ اس لیے تعلیمی میدان میں ان کی ایک خاص پہچان ہے۔خیال رہے کہ اودھ اوجھا اپنی ترقی پسندی سوچ کے لیے جانے جاتے ہیں۔
Like this:
Like Loading...