Skip to content
نوح،2دسمبر ( ایجنسیز) ہریانہ کے نوح ضلع سے ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک ساڑھے تین سال کی بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں جانکاری دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی لاش پھینکنے سے پہلے ملزمان نے اس کے بازو اور ٹانگیں توڑ دی تھیں۔پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ ہفتہ 30 نومبر کو پیش آیا۔
لڑکی ہفتے کے روز گھر میں کھیل رہی تھی کہ گاؤں کے ایک شخص نے اسے شام 4 بجے کے قریب اغوا کر لیا۔ پولیس نے بتایا کہ لڑکی رات گئے تک واپس نہیں آئی جس کے بعد گھر والوں نے اس کی تلاش شروع کردی۔ اس دوران تقریباً گیارہ بجے اس کی خون میں لت پت لاش ملی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پنانگوا تھانے کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔
ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا کہ لڑکی کو پہلے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور پھر قتل کیا گیا۔متاثرہ کے اہل خانہ کی جانب سے پولیس میں درج کرائی گئی شکایت کے مطابق، نابالغ کی عصمت دری کرنے کے بعد، ملزم نے مبینہ طور پر اس کے بازو اور ٹانگیں توڑ دیں اور اس کی لاش کو پھینک دیا۔
ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ لڑکی کی عصمت دری اور قتل کیا گیا تھا۔ چار ٹیمیں تشکیل دے کر ملزم کو مروڑہ گاو?ں کے قریب سے گرفتار کر لیا گیا۔ پنانگوا کے ایس ایچ او انسپکٹر سبھاش چند نے بتایا کہ ملزم سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
Like this:
Like Loading...