Skip to content
نئی دہلی ،3 دسمبر (ایجنسیز) بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ نے اگرتلہ میں بنگلہ دیش کے سفارتی مشن میں توڑ پھوڑ کے واقعے پر ہندوستانی ہائی کمشنر کو طلب کر لیا۔ہندوستانی ہائی کمشنر پرنے ورما تقریباً 4 بجے بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ پہنچے۔ تاہم بنگلہ دیش میں ہندوؤں کیخلاف مسلسل حملے ہو رہے ہیں اور ہندو مندروں میں مبینہ توڑ پھوڑ کے واقعات عام ہیں۔
اس کے باوجود ہندوستان نے ایسا کوئی قدم نہیں اٹھایا۔بنگلہ دیش کی حکومت ہندوؤں کے تحفظ کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھا رہی ہے۔ اس کے علاوہ حکومت میں شامل لوگ یہاں تک کہہ رہے ہیںکہ بنگلہ دیش میں ہندو محفوظ ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی بنگلہ دیش سنگ آباد سنگٹھن (بی ایس ایس) نے کہا کہ ہندوستانی ہائی کمشنر شام 4 بجے وزارت خارجہ میں داخل ہوئے۔
بی ایس ایس نے کہا کہ قائم مقام سیکرٹری خارجہ ریاض حمید اللہ نے ہندوستانی ہائی کمشنر کو طلب کیا تھا۔شیخ حسینہ 5 اگست کو ہندوستان آئی تھیں، جس کے بعد سے دونوں پڑوسیوں کے درمیان کشیدگی جاری ہے۔
گزشتہ ہفتے ہندو پجاری اور انتہا پسند مذہبی رہنما چنموئے کرشنا داس کی گرفتاری سے یہ کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔ چنموئے کرشنا داس کی گرفتاری اور اقلیتوں پر حملوں کیخلاف ہزاروں افراد نے تریپورہ میں بنگلہ دیش کے اسسٹنٹ ہائی کمیشن کے گرد ایک بڑی ریلی نکالی تھی۔
Like this:
Like Loading...