Skip to content
ممبئی ،3 دسمبر (ایجنسیز) ممبئی کے پوائی علاقے میں 13 سالہ لڑکی کی عصمت دری کاسنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کے بیان کی بنیاد پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ، کہا جاتا ہے کہ ملزم متأثرہ کا رشتہ دار ہی ہے۔پوائی پولیس نے بتایا کہ ملزم متاثرہ لڑکی کے والد کا چچا ہے۔ ملزم گزشتہ ایک ماہ سے متاثرہ کی والدہ کے کام پر جانے کے بعد زیادتی کر رہا تھا۔
متاثرہ لڑکی کے ساتھ منھ کالا کرنے کے بعد ملزم نے دھمکی دی کہ اگر اس نے اس کے بارے میں کسی کو بتایا تو وہ اس کے والدین کو جان سے مار دے گا۔ جس کی وجہ سے متأثرہ لڑکی خوفزدہ تھی اور اسی وجہ سے اس نے یہ بات کسی کو نہیں بتائی۔متاثرہ لڑکی نے پیٹ میں درد کی شکایت کی جس کے بعد اسے قریبی ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا۔ پھر پتہ چلا کہ اس میں کچھ گڑبڑ ہے۔
گھر والوں نے لڑکی سے پوچھا تو لڑکی نے اپنے گھر والوں کو اس بارے میں بتایا۔ اس کے بعد اس کے گھر والے قریبی پولیس اسٹیشن گئے اور اس معاملہ کی شکایت درج کرائی۔پوائی پولیس نے ملزم کیخلاف عصمت دری اور پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ ملزم اصل میں بہار کا رہنے والا ہے۔ اس وقت وہ پوائی کے علاقے میں رہتے ہیں۔
پولیس معاملہ کی تفتیش میں مصروف ہے۔اس سے قبل ممبئی کے اینٹپ ہل علاقے میں تین سالہ بچی کی عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ ملزم نے بچی کو سنسان جگہ لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ لڑکی کو تشویشناک حالت میں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
Like this:
Like Loading...