Skip to content
ذہانت کامیابی کے لیے کافی نہیں بلکہ محنت، کوشش، جد و جہد کامیابی کی دلیل ہے۔(مبارک کاپڑی ماہر تعلیم)
جماعت اسلامی، ایس آئی او ، حلقہ خواتین کے زیر اہتمام چکھلی میں تعلیمی رہنمائی ورکشاپ کا کامیاب انعقاد
چکھلی ضلع بلڈانہ 23 جون (ذوالقرنین احمد )

جماعت اسلامی، ایس آئی او اور حلقہ خواتین چکھلی کے زیر اہتمام بروز اتوار صبحِ ساڑے نو بجے سے ساڑے بارہ بجے تک مسلم طلبہ و طالبات اور والدین اساتذہ کے لیے تعلیمی رہنمائی ورک شاپ کا انعقاد مالی بھون جونا گاؤں میں عمل میں آیا۔ اس ورکشاپ میں ماہر تعلیم جناب مبارک کاپڑی صاحب کو مقرر خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا، انھوں نے طلبہ و طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء والدین اساتذہ، معاشرہ، حکومت یہ مثلث کا کردار ادا کرتے ہیں ان تمام کی توجہ و محنت سے طلباء کو کوالٹی ایجوکیشن ملیں گا، والدین گھر بچے کا پہلا یونیورسٹی ہے ہم اسکول کو دوش دیتے ہیں پہلے اپنے گھر کے حالات کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے بچوں کا موازنہ پڑوسی یا رشتے داروں کے بچوں سے ہرگز نا کریں، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ہر انسان میں کوئی نہ کوئی خوبی رکھی ہے بچوں پر اپنی مرضی نہ تھوپے بلکہ ان کی صلاحیتوں کے مطابق انہیں اپنا کرئیر بنانے کی آزادی دیں۔
خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بچوں کی ذہانت پر خوش نہ ہو بلکہ بچوں کو کامیاب بنانے کے لیے محنت کرنے والا بنائیں جد و جہد کوشش کرنے والا بنائیں۔ بچوں کی نافرمانی کی شکایت پر کہا کہ ہم نے قرآنی تعلیمات کو صرف قرآن ختم کرنے تک محدود رکھ دیا ہے قرآنی تعلیمات کے مطابق بچوں کی تربیت نہیں کی انھیں دین کی تعلیمات سے روشناس نہیں کروایا، آپ بچوں کے دوست بن جائے انھیں وقت دیجئے پھر بچے آپ کی بات بھی مانیں گے، فرمانبرداری بھی کریں گے۔ لڑکیوں کے ارتداد پر کہا کہ آج اسکولوں میں لڑکوں کا تعلیمی فیصد کم ہوتا جارہا ہے یہ اس کی اہم وجہ ہے۔ جس کی وجہ سے اعلی تعلیم یافتہ لڑکیوں کو ان کے معیار کے مطابق لڑکے نہیں مل پارہے ہیں لڑکوں کی تعلیم پر خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے زندگی کا مقصد طے کیجیے کیا بننا ہے، اور حالات کا رونا بند کیجیے احساس کمتری سے باہر آئیے، مایوسی کے لفظ کو اپنی زندگی سے باہر نکال دیجیے۔ اس کے بعد طلباء کی رہنمائی کرتے ہوئے مختلف اسٹریم میں کون کون سے کورسز ہے جو آج کے حالات میں اہم ہے جس میں آرٹیفشیل انٹیلیجنس ، ڈیٹا سائنس، روبوٹکس ، مشین لرننگ، جیسے بہت سے کورسز کو آئیندہ سالوں میں کافی عروج ملیں گا۔ آپ کسی بھی فیلڈ میں جائے جس میں ہلال روزگار کے مواقع ہے اس میں ماہر بن جائیے کامیابی سے آپ کو کوئی نہیں روک سکتا ہے۔
آخر میں طلباء کو یاد داشت کو بہتر بنانے پڑھائی کرنے کا طریقہ سمجھایا، ساتھ ہی والدین سے گزارش کی کہ وہ اپنی چھوٹے چھوٹے بچوں کی تعلیم کے لیے آج ہی سے کچھ روپیے روزآنہ ان کے نام سے بچت کرنے کا رواج قائم کیجیے تاکہ آئیندہ مستقبل میں اعلی تعلیم کے لیے بچوں کو بڑے کالجز میں داخلہ کے وقت پریشانی نہ ہو یا ان کا ایجوکیشن پورا ہونے سے رہ جائے۔
پروگرام میں سیکڑوں طلباء و طالبات نے شرکت کی اس کے علاوہ والدین اساتذہ بھی بڑی تعداد میں شریک رہیں۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں تمام ذمہ داران نے انتھک محنت کی۔
Like this:
Like Loading...