Skip to content
امرتسر- ممبئی ٹرین کو بم سے اڑانے کی دھمکی
چنڈی گڑھ،4دسمبر (ایجنسیز)
امرتسر اور ممبئی کے درمیان چلنے والی ٹرین نمبر 11058 کی پارسل وین میں بم کی کال ملنے پر جی آر پی کنٹرول روم میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ جب مکمل چھان بین کی گئی تو جی آر پی کو پٹاخے ملے۔ جس کے بعد افسران نے راحت کی سانس لی۔موصولہ اطلاعات کے مطابق، دہلی سے 11058 امرتسر-سی ایس ایم ٹی ایکسپریس میں ایک پارسل میں ‘بم’ ہونے کی اطلاع منگل کی صبح تقریباً 10.30 بجے جی آر پی کنٹرول روم کو ملی۔
کال کا نوٹس لیتے ہوئے جی آر پی اور آر پی ایف کے اہلکار بم ڈسپوزل اسکواڈ اور ڈاگ اسکواڈ کے ساتھ پارسل آفس پہنچے۔ یہاں پارسل وین کی اچھی طرح جانچ پڑتال کی گئی تو ایک بوری میں پٹاخوں سے بھرے دو ڈبے برآمد ہوئے۔ دونوں ڈبوں میں 30 پٹاخے تھے۔ پٹاخوں کی بوری پر مارکر سے ایک جگہ کا پتہ بھی لکھا ہوا تھا۔ جس پارسل وین میں دھماکہ خیز مواد کی اطلاع ملی تھی وہ نجی کمپنی نے لیز پر لی ہے۔
آر پی ایف نے دونوں ڈبوں کو اپنے قبضے میں لے کر نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔آر پی ایف اس پورے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ آر پی ایف ایکٹ کے تحت ٹرین میں کسی بھی قسم کا کوئی آتش گیر مادہ نہیں لے جایا جا سکتا ہے۔ آر پی ایف اس کو حل کرنے کی کوشش کر رہا ہے کہ پارسل وین میں دھماکہ خیز مواد کیسے آیا۔
Like this:
Like Loading...