Skip to content
یوپی آئی کے متعلق آر بی آئی کافیصلہ، لائٹ والیٹ پر ٹرانزیکشن کی حد میں اضافہ
ممبئی ،6دسمبر(ایجنسیز)
ریزرو بینک آف انڈیا نے یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس یعنی UPI کے حوالے سے بڑا اعلان کیا ہے۔ اس کے تحت یوزر کے لیے ٹرانزیکشن کی لمٹ بڑھا دی گئی ہے۔ جی ہاں، آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے ٹرانزیکشن کی لمٹ بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔ ایسی صورتحال میں یوزرکو انٹرنیٹ یا فیچر فون کے بغیر UPI کے ذریعے زیادہ رقم ادا کرنے کی سہولت ہوگی۔قابل ذکربات یہ ہے کہ آر بی آئی نے UPI لائٹ والیٹ کی لمٹ بڑھا دی ہے۔
ایسی صورتحال میں یوزر کے لیے فی ٹرانزیکشن کی لمٹ 1000 روپے ہو گئی ہے۔ والیٹ کے ٹرانزیکشن کی لمٹ 2000 روپے سے بڑھ کر 5000 روپے ہو گئی ہے۔ فی ٹرانزیکشن کی لمٹ 500 روپے سے بڑھ کر 1000 روپے ہو گئی ہے۔ UPI Lite کی حد کو بڑھانے کے سرکلر میں، ریزرو بینک نے کہا کہ یوزرکے لیے فی ٹرانزیکشن کی لمٹ 1000 روپے ہو گئی ہے اور کسی بھی وقت ٹرانزیکشن کی لمٹ 5000 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ یو پی آئی لائٹ یوزر ایک دن میں 5000 روپے تک ٹرانزیکشن کر سکتا ہے۔
UPI لائٹ کے تحت ٹرانزیکشن اس حد تک آف لائن ہیں کہ انہیں توثیق کے علاوہ کسی فیکٹر آف آئیڈنٹیفیکیشن (AFA) کی ضرورت نہیں ہے۔ اس کے علاوہ ٹرانزیکشن سے متعلق الرٹ بھی حقیقی وقت میں نہیں بھیجے جاتے ہیں۔ آف لائن ادائیگی سے مراد ایسی ٹرانزیکشنز ہیں۔جن کے لیے موبائل فون میں انٹرنیٹ یا ٹیلی کام کنیکٹیویٹی کی ضرورت نہیں ہے۔
ریزرو بینک نے آف ل ٹرانزیکشن میں چھوٹی لمٹ کی ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولت کے لیے جنوری 2022 میں جاری کردہ آف لائن اسٹکچر کی دفعات میں ترمیم کی ہے اور اس کے بارے میں معلومات بھی دی ہیں۔ ریزرو بینک نے اس سال اکتوبر میں UPI Lite کی آف لائن ٹرانزیکشن کی لمٹ بڑھانے کا اعلان کیا تھا اور کل RBI MPC کی میٹنگ کے دوران اس کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔
Like this:
Like Loading...