Skip to content
مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں 1.4 ملین افراد نے نماز ادا کی
ریاض، 24جون ( آئی این ایس انڈیا )
مسجد نبوی کے امور کی جنرل اتھارٹی نے کہا ہے کہ’ چھ ہفتوں کے دوران یکم ذی القعدہ سے 14 ذوالحجہ 1445 تک مسجد نبوی روضہ شریفہ میں 14 لاکھ 3 ہزار 640 افراد نے نماز ادا کی‘۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق روضہ شریفہ کا رقبہ 330 مربع میٹر ہے جس میں فی گھنٹہ 800 افراد کی گنجائش ہے۔ اوسطا ہر وزیٹر کو دس منٹ ملتے ہیں۔روضہ شریفہ میں مرد زائرین کی تعداد 7 لاکھ 62 ہزار101 جبکہ خواتین کی تعداد 6 لاکھ 41 ہزار 539 ریکارڈ کی گئی۔
یاد رہے کہ روضہ شریفہ میں زائرین کے داخلے کو آسان بنانے کے لیے چار مراحل ہیں۔ نسک اور توکلنا ایپلی کیشن کے ذریعے اپائنمنٹ کی تصدیق، ای ڈیوائسزسے کیو آر کوڈا سکین کرنا پھر زائرین کو کچھ دیر انتظار کے بعد روضہ شریفہ میں بھیجا جاتا ہے۔مسجد نبوی امور کی اتھارٹی نے سکیورٹی اور انتظامی اداروں کے تعاون سے زائرین اور نمازیوں کے لیے روضہ شریفہ میں نماز اور روضہ رسول پر حاضری کے عمل کو آسان بنانے کے لیے کام کیا ہے۔یہ کوششیں زائرین اور نمازیوں کی خدمت کیلیے سعودی قیادت کی خواہشات کے مطابق ہیں۔
Like this:
Like Loading...