Skip to content
اردومیں نظامی جنتری اور رومن انگلش میں حبیبی جنتری کی اشاعت
حیدرآباد9ڈسمبر(راست)
قادری پبلیکیشن ( حضرت علامہ ڈاکٹر شیخ محمد عبد الغفور قادری رحمت آبادی رحمۃ اللہ علیہ سا بق شیخ التجویدجامعہ نظامیہ و بانی مدرسہ محمدیہ تعلیم الاسلام، بنڈلہ گوڑہ) کے زیر اہتمام اردو زبان میں نظامی جنتری اور رومن انگلش میںحبیبی جنتری کی اشاعت عمل میں لائی گئی ہے۔ ان دونوں جنتریوں میں اہم اسلامی تواریخ ،بزرگان دین کے اعراس، اوقات نماز ،جامعہ نظامیہ کے ملحقہ اداروں ،اہم علماء ومشائخ ،دینی اداروں اور حیدرآباد کی یونیورسٹیوں کے فون نمبرات شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ڈینگو،چکن گونیا ،ملیریا،ٹائی فائیڈ،یرقان،کینسر،بی پی،گھٹنوں میں درد و غیرہ جیسی خطرناک بیماریوں سے محفوظ رہنے کی دعائیں اور اوقات نماز کے ساتھ اہم دینی معلومات شامل ہیں ۔جنتری حاصل کرنے یامزید تفصیلات کیلئے مدرسہ محمدیہ تعلیم الاسلام بنڈلہ گوڑہ یا فون نمبر 8978665162 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔اور یہ دونوں جنتریاں ،ہما لیہ بک ورلڈ ،دکن ٹریڈرس،یاسین بک ہائوس،مینار بک ڈپو،ہندوستان پیپر ایمپور یم اور عرشی کتاب گھر پربھی دستیاب ہیں۔
Post Views: 73