Skip to content
نئی دہلی ،10دسمبر (ایجنسیز) کسان ایک بار پھر دہلی مارچ کرنے کی تیاری کر رہے ہیں، وہ 14 دسمبر کو دوبارہ اپنا مارچ نکالنے جا رہے ہیں۔ دو ناکام کوششوں کے بعد کسان اب تیسری بار دہلی کے لیے روانہ ہوں گے۔ کسان لیڈر سرون سنگھ پنڈھر نے شمبھو بارڈر سے یہ اعلان کیا ہے۔ بڑی بات یہ ہے کہ کچھ دن پہلے ہی کسانوں کی تنظیموں کو سپریم کورٹ سے جھٹکا لگا تھا، اب اس درمیان دوبارہ دہلی مارچ کرنے کی بات ہو رہی ہے۔
کسان رہنما نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے احتجاج کو 303 دن ہوچکے ہیں، ہمارا انشن 15ویں دن میں پہنچ گیا ہے۔ لیکن اب تک حکومت نے ہم سے رابطہ نہیں کیا۔ پنڈھر نے زور دیا ہے کہ احتجاج کے دوران حراست میں لیے گئے تمام کسانوں کو فوری رہا کیا جانا چاہیے۔ اس کے علاوہ فلمی ستاروں اور مذہبی رہنماؤں سے ان کی کارکردگی کی تشہیر اور حمایت کی اپیل کی گئی ہے۔
Like this:
Like Loading...