Skip to content
شام میں 70 فیصد اراضی پر مسلح اپوزیشن اور 20 فیصد پر ایس ڈی ایف کا قبضہ
دمشق؍دبئی ،11دسمبر (ایجنسیز)
شام میں انسانی حقوق کی رصد گاہ المرصد کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمن نے آج بدھ کے روز بتایا کہ سیرین ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) کا دیر الزور شہر سے کل مکمل انخلا ہو گیا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ ایس ڈی ایف دریائے فرات کے مشرق میں واقع 7 دیہات کی طرف لوٹ گئی ہے۔
یہ علاقہ کونیکو گیس فیلڈ کے قریب ہے جس پر ایرانی ملیشیاؤں کا کنٹرول تھا۔رامی کے مطابق اس وقت شام کی 20 فی صد اراضی پر ایس ڈی ایف کا کنٹرول رہ گیا ہے جب کہ 70 فی صد اراضی مسلح اپوزیشن گروپوں کے کنٹرول میں ہے۔البتہ الساحل السوری میں بالخصوص الاذقیہ اور طرطوس کے صوبوں میں ابھی تک روسی فوجی اڈے اسی طرح قائم ہیں۔
گذشتہ ہفتے ایرانی ملیشیاؤں کے ہزاروں جنگجو دیر الزور اور دیگر علاقوں سے کوچ کر گئے جہاں وہ تعینات تھے۔ اس بات کی تصدیق با خبر ذرائع کی جانب سے کی گئی۔اسی طرح شامی فوج نے ملک کے مختلف علاقوں میں عسکری ٹھکانوں کو عسکری کارروائیوں کی انتظامیہ کے ساتھ شریک مقامی گروپوں کے حوالے کر دیا۔ اس انتظامیہ میں تحریر الشام تنظیم اور دیگر اتحادی مسلح گروپ شامل ہیں۔
Like this:
Like Loading...