Skip to content
بشار الاسد کے بعد پہلا جمعہ، لوگ انقلاب کا جشن منانے باہر نکلیں: احمد الشرع
شام ،14ڈسمبر( ایجنسیز)
تحریر الشام تنظیم اور اتحادی گروپوں کے ’’ملٹری آپریشنز ڈیپارٹمنٹ‘‘ کے کمانڈر احمد الشرع نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے انقلاب کی کامیابی کا جشن منانے کے لیے آج جمعہ کو سڑکوں پر نکل آئیں۔
احمد الشرع نے ایک ویڈیو تقریر میں کہا کہ میں بابرکت انقلاب کی فتح پر عظیم شامی عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، میں انہیں اس حوالے سے خوشی کا اظہار کرنے کے لیے سڑکوں اور چوکوں پر نکلنے کی دعوت دیتا ہوں۔ لیکن انہوں نے ساتھ ہی اپیل کی کہ باہر نکلنےوالے لوگ ہوا میں گولیاں چلا کر اور لوگوں کو دہشت زدہ کر کے جشن نہ منائیں۔ انہوں نے مزید کہا "تو پھر نکلیں ملک بنانے کے لیے”۔
’’ملٹری آپریشنز ڈیپارٹمنٹ‘‘ کے کمانڈر نے شامی بولی میں اپنی تقریر کا اختتام کرتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ ہم نے شروع سے کہا تھا کہ ‘‘ ہم اللہ کی مدد سے جیتیں گے‘‘۔
واضح ہو کہ 27 نومبر کو مسلح اپوزیشن گروپوں نے غیر معمولی حملے شروع کیے تھے۔ مختلف شہروں پر قبضہ کرتے ہوئے 8 دسمبر کو دمشق میں بشار الاسد حکومت کو ختم کردیا تھا۔ بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد آج 12 دسمبر کو پہلا جمعہ ہے۔
Like this:
Like Loading...