Skip to content
نئی دہلی:دہلی بی جے پی رہنماؤں کے ایک وفد نے چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار سے ملاقات کی۔ بی جے پی کے دہلی ریاستی صدر وریندر سچدیوا کی قیادت میں وفد نے ووٹر لسٹ میں بے ضابطگیوں کے بارے میں چیف الیکشن کمشنر کو تقریباً 5000 صفحات پر مشتمل ثبوت پیش کیا۔
اس معاملے میں مرکزی وزیر اور مغربی بنگال بی جے پی کے ریاستی صدر سکانت مجمدار نے میڈیا سے بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ مغربی بنگال میں 17 لاکھ فرضی ووٹر ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر سکانت مجمدار نے کہا، مغربی بنگال میں 17 لاکھ فرضی ووٹر ہیں، جن میں سے 34000 ووٹرز کے ای پی آئی سی نمبر جعلی ہیں۔ 16 لاکھ سے زیادہ ووٹر ایسے ہیں جن کے نام، پتے اور خاندان کے افراد کے نام سب غلط ہیں۔
ووٹر کارڈ ایک جیسے ہیں لیکن ای پی آئی سی نمبر مختلف ہیں۔ ہم نے اس بارے میں الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا ہے اور ان سے درخواست کی ہے کہ وہ ووٹر لسٹ سے جعلی ناموں کو ہٹا دیں۔
Like this:
Like Loading...