ابھی کچھ ہی دنوں پہلے تیسری بار مودی سرکار بنی ہے MODI 3 زیادہ دن نہیں ہوئے ہیں۔ پرتاپ گڑھ میں مولانا فاروق کو لاٹھی ڈنڈوں سے مار کر شہید کر دیا گیا ، علیگڑھ میں محمد اورنگ زیب کو پیٹ پیٹ کر شہید کیا گیا۔
ہماچل پردیش کانگریس کا راج ہے جاوید کی دکان پر فسادی حملا اور ہوتے ہیں اور پولیس خاموش تماشائی بنی رہتی ہے دکان لوٹ لی گئی۔
کشی نگر میں عید الاضحٰی کے موقع نماز پڑھنے کے جرم میں 11 نمازِ گرفتار،
مدھیہ پردیش ، فریج میں بیف رکھنے کے الزام میں 11 مسلمانوں کے گھروں پر چلا بلڈوزر اور دو مسلمانوں کو نیشنل سیکیورٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا جاتا ہے۔
سِتم ظریفی دیکھیے مسلمانوں کے ووٹوں سے پارلیمینٹ میں پہونچنے والے 90٪ سے زائد ممبران پارلیمینٹ مجال ہے کوئی بیان دے دیں یا کوئی احتجاج کر دیں یا سرکار سے کوئی مطالبہ ہی کر دیں ظاہر ہے انڈیا اتحاد کو مسلمانوں نے بھر بھر کر ووٹ دیا ہے اُنہیں سے اُمید رکھیں گے کہ وہ ظلم اور نا انصافی کے خلاف وہ پارلیمینٹ میں ہماری آواز بنیں گے ۔ اگر وہ خاموش تماشائی بنے رہیں گے تو ایسے حزب اختلاف کا ہمیں کیا فائدہ پہنچے گا۔ عوام الناس کو انڈیا اتحاد کے ممبران سے مل کر اُنسے یہ سوال کرنا چاہیے جناب آپ کو ہم نے خاموش تماشائی بننے کے لئے پارلیمینٹ میں نہیں بھیجا تھا آپ اپنا کام کریں۔