سان فرانسسکو:معروف طبلہ ساز ذاکر حسین کو دل کی تکلیف کے بعد سان فرانسسکو کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان کے اہل خانہ کے مطابق وہ اس وقت زیر علاج ہیں اور انہوں نے مداحوں اور خیر خواہوں سے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔
مشہور فلوٹسٹ اور ذاکر حسین کے قریبی دوست راکیش چورسیا نے اتوار کو اپنے دوست کی حالت کے بارے میں خبر رساں ایجنسی کو مطلع کیا۔ انہوں نے کہا ko وہ بیمار ہیں اور اس وقت آئی سی یو میں داخل ہیں۔ ہم سب صورتحال سے پریشان ہیں۔
حسین کے قریبی ذرائع کے مطابق، 73 سالہ بزرگ کو بلڈ پریشر کا مسئلہ تھا۔ ذرائع نے کہا کہ وہ گزشتہ ہفتے سے دل سے متعلق مسئلہ کی وجہ سے سان فرانسسکو کے ایک اسپتال میں داخل ہیں۔
ذاکر حسین، ہندوستانی کلاسیکی موسیقی میں ان کی غیر معمولی شراکت کے لئے دنیا بھر میں مشہور ہیں، ہندوستان اور بیرون ملک ان کے مداح ہیں۔ اگرچہ ان کے اہل خانہ نے ان کی حالت کے بارے میں کوئی خاص تفصیلات ظاہر نہیں کیں، لیکن وہ ان کی صحت یابی کے بارے میں پرامید ہیں۔
