Skip to content
ڈیجیٹل لائبریری ماہی اسکور لائبریری کا پروفیسر عباس رضا نیر کے ہاتھوں افتتاح
بارہ بنکی16دسمبر(ابوشحمہ انصاری)
طلبہ وطالبات کی ضرورتوں کو محسوس کرتے ہوئے امسال لکھنو شہرکے بلند باغ سی ٹی ریلوے اسٹیشن کے نزد میں ایک ڈیجیٹل لائبریری کا شاندار افتتاح کی گیا۔ آج آج کل ڈیجیٹل لائبریری کی جانب نوجوان نسلوں کا رجحان تیزی کے ساتھ بڑھتاہوا نظر آرہا ہے اور پڑھنے والے بچے اور بچیاں ڈیجیٹل لائبریری میں پہنچ کر اپنی ضرورتوں کے عین مطابق میٹریل سرچ کرکے اپنی تیاریاں کرتے سکتے ہیں۔ہم جو میٹریل کی تلاش کرنا چاہتے ہیں وہ آسانی کے ساتھ ہمیں دستیاب ہورہا ہے ۔ڈیجیٹل لائبریری کے بارے میں جیسے جیسے بچوں کو معلوم ہورہا ہے ویسے یہاں پر آرہے ہیں ۔
معظم علی بتاتے ہیں کہ آج کے دور میں نیٹ پر ہر چیز۔آسانی کے ساتھ ہمیں دستیاب ہوجاتے ہیں ۔پروفیسر عباس رضا نیر لکھنو یونیورسٹی نے اس لائبریری کا افتتاح کیا اور کہا کہ ان دنوں لکھنو شہر میں والدین اپنے بچوں کو ڈاکٹر اور انجینئر بنانے کی غرض سے شہر کی طرف بھیجتے ہیں۔اسلئے ہم لوگوں نے سوچا کی کوئی ایسی جگہ بنے جہاں طلبہ وطالبات سکون و اطمینان کے ساتھ صرف پڑھائی کرسکیں ۔ابراہیم اعظمی اور ہاشمی فاطمہ مزید بتایاکہ نیک نیتی کے ساتھ ہم نے یہ کام شروع کیاتھا اور وہیں سے کامیابی شروع ہوگئی ۔کامیابی کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہوتا ہے کہ جو چاہیں وہ مکمل ہوجائے تب کامیابی ہے لوگ پڑھ رہے ہیں اور کافی تعداد میں پڑھ رہے ہیں اور یہی ہمارے لئے کامیابی و کامرانی ہے ۔
انہوں نے بتایاکہ نئے ایڈمیشن شروع ہوگئے ہیں اور اس کی نگرانی کیلئے یہاں پر ابراہیم اعظمی اور ہاشمی ہیں جو 24 گھنٹے رہتے ہیں جنھیں ایڈمیشن چاہئے وہ ابراہیم اعظمی سے رابطہ کرکے لائبریری میں داخلہ لے سکتا ہے ۔ہمارے یہاں لڑکیوں کے لئے علیحدہ کمرے کامعقول انتظام ہے اور ان کی آمد ورفت میں بھی کسی طرح کی کوئی مشکلات سامنے نہیں آئی ہے ۔انہوں نے سرپرستوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے بچوں کا ایڈمیشن کرائیں ان شاءاللہ انھیں ہر طرح کی سہولیت یہاں پر ملے گی ۔
لائبریری کے نگراں ابراہیم اعظمی اور ہاشمی کہتے ہیں کہ یہاں پر انٹر نیٹ کی بہتر سہولیات دستیاب ہیں اور کسی کو انٹر نیٹ سے متعلق کوئی بھی پریشانی ہوتی ہے تو ہم اس کے فوری درست کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔یہاں پر پڑھائی کیلئے بہتر ماحول ہے ۔اس موقع پر ڈاکٹر نیر،پروفیسر منتظر قائمی،کلب عباس،فرید احمد لکھنوی،معصوم فاطمہ،ہاشمی فاطمہ،اعجاز احمد،ابتسام ہاشمی اور فاطمہ زہرا وغیرہ موجود رہے۔
Like this:
Like Loading...