دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃعلماء مہاراشٹر(ارشد مدنی) کے زیر انتظام جاری مکاتب دینیہ کی تعلیمی کارکردگی کاجائزہ کے لئے ریاستی وفد کا علاقہ ودربھ کا دورہ
ممبئی 16؍دسمبر دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃعلماء مہاراشٹر(ارشد مدنی) کے زیر انتظام علاقہ ودربھ کے مختلف کوردہ و ناخواندہ علاقوں میں مکاتب دینیہ چل رہے ہیں ، جن کا گاہے گاہےدینی تعلیمی بورڈ کی طرف سے تعلیمی و تربیتی جائزہ لیا جاتا رہاہے ۔
اسی سلسلہ میں بہ حکم صدرجمعیۃ علماء مہاراشٹر حضرت مولانا حلیم اللہ صاحب قاسمی ریاستی جمعیۃ کا ایک وفد مولانا عبد القیوم قاسمی نازش،ناظم دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃعلماء مہاراشٹر (کاجو پاڑہ کرلا،ممبئی ) کی معیت میں علاقہ ودربھ پہونچااور وہاں سالوں سےچل رہے مکاتب کی تعلیمی کارکردگی نیز کن کن مقامات پر مکاتب دینیہ کی اشد ضرورت ہے اور مقامی افراداپنی معاشی کمزوری کے سبب اس کا بار برداشت نہیں کر سکتے اس کا جائزہ لیا ۔
وفد میں مولانا عبد القیوم قاسمی نازش (ناظم دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃعلماء مہاراشٹر )مولانا اشتیاق احمد قاسمی (خازن جمعیۃعلماء مہاراشٹر ) اور مولانا محمد سرور قاسمی (خازن جمعیۃ علماء شمال مشرقی زون) مولانا عظیم الدین ندوی (صدر جمعیۃعلماء ضلع آکولہ)اور مفتی محمدانیس الدین اشرفی پاتورڈوی (صدر جمعیۃ علماء ضلع بلڈھانہ) ودیگراحباب دیکھے جا سکتے ہیں ۔ زیر نظر تصاویر امرا پلاٹ،پوپٹ کھیڑا ،شیو پوراور شاہ پورضلع آکولہ کے مکاتب کی ہیں ۔
