Skip to content
شام کے خلاف مغربی ملکوں کی عائد کردہ پابندیاں فوری ختم کی جائیں، یو این نمائندے کا مطالبہ
شام،16دسمبر( ایجنسیز)
اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے شام گیر پیڈرسن نے اتوار کے روز مطالبہ کیا ہے کہ شام کے خلاف عائد کردہ مغربی پابندیوں کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔ ان کا یہ مطالبہ شام سے بشار الاسد کے اقتدار کے خاتمے کے بعد سامنے آیا ہے۔ جب انہوں نے شامی دارالحکومت دمشق کا دورہ کر کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں بھی کی ہیں۔
شام کے خلاف اقتصادی پابندیاں امریکہ اور مغربی ملکوں نے اس وقت سے لگا رکھی ہیں جب 2011 کی خانہ جنگی کے شروع میں بشار الاسد نے اپوزیشن کے پرامن احتجاج کو طاقت سے کچلنے کے اقدامات کیے تھے اور اس سے اپوزیشن کے کارکن ہلاک ہوئے تھے۔
گیر پیڈرسن نے کہا شام میں سیاسی عمل شامی عوام کے لیے ضروری ہے اور یہ بھی ضروی ہے کہ شامی عوام یہ پراسس خود کرے۔ تاکہ سارے عوام کی نمائندگی ہو سکے اور تمام طبقات کو شامل کیا جا سکے۔
انہوں نے انصاف کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہ جنگی جرائم میں ملوث تمام لوگوں کا احتساب کیا جانا چاہیے جنہوں نے دوران جنگ اور انسانی بنیادوں پر امداد کی تقسیم کے موقع پر جنگی جرائم کا ارتکاب کیا تھا۔
Like this:
Like Loading...