Skip to content
روسی وزارت خارجہ کے اعلان کے مطابق اتوار کو روسی فضائیہ کا ایک طیارہ شام میں حمیمیم کے فضائی اڈے سے روانہ ہوا۔ طیارے میں روس، بیلا روس اور شمالی کوریا کے بعض سفارت کار سوار تھے۔
روسی وزارت خارجہ میں بحرانات سے متعلق انتظامیہ نے ٹیلی گرام پر اپنے چینل پر بتایا ہے کہ "دمشق میں روسی سفارت خانے کا کام جاری ہے”۔
روسی میڈیا نے بیلا روس کی وزارت خاجہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ شام سے بیلا روس کے تمام سفارت کاروں کو نکال لیا گیا ہے۔
ٹیلی گرام پر جاری بیان میں روسی وزارت خارجہ نے بتایا کہ "15 دسمبر کو دمشق میں سفارتی عملے کا ایک حصہ واپس بلا لیا گیا ہے۔ یہ افراد حمیمیم کے فضائی اڈے سے روانہ ہونے والے روسی فضائیہ کی ایک خصوصی پرواز کے ذریعے چکالوسکی کے ہوائی اڈے پہنچے”۔
بیان کے مطابق "اسی طرح بیلا روس، شمالی کوریا اور ابخازیا کے سفارتی مشنوں کے بھی متعدد ملازمین کو اسی پرواز کے ذریعے شام سے نکال لیا گیا ہے”۔ دمشق میں روسی سفارت خانے نے اپنا کام جاری رکھا ہوا ہے۔
Like this:
Like Loading...