Skip to content
مسلمانوں میں تفرقہ وانتشار پیدا کرنے کی ناپاک کوششیں کی جارہی ہیں
موجود ہ حالات میں مسلمانوں کو متحد رہنے کی تلقین :مولانا جعفر پاشاہ
حیدرآباد17دسمبر (راست )
موجود ہ دور میں وقت کا اہم تقاضہ ہے کہ آپس میں میل ملاپ ،محبت ومودت کے ساتھ رہیں اللہ تبارک و تعالی فرما رہا ہے اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھاملو اور آپس میں تفرقہ نہ ڈالو۔ اس آیت میں اتحاد سے رہنے کی تاکید کی گئی اورآپسی تفرقات یعنی بٹوارے کو ختم کرنا چائیے ان خیالات کا اظہار مولانا محمد حسام الدین ثانی عاقل جعفر پاشاہ نے مسجد دارالشفاء میں جمعہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ۔
مولانا نے حدیث شریف کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ حضرت انس بن مالکؓسے روایت ہے، نبی اکرم ﷺمَ نے ارشاد فرمایا ’’میری امت گمراہی پر کبھی جمع نہ ہو گی،جب تم اختلاف دیکھو تو بڑی جماعت کو لازم پکڑ لو۔اس حدیث مبارکہ میں آپسی اتحاد اور اتفاق سے رہنے کی تلقین کی جارہی ہے ۔ مولانا نے کہا کہ آج ہمارے معاشرہ میں سب سے بڑی بات یہ ہورہی ہے کہ ہم لوگ فرقوں میں بٹ گئے ہیں ہم لوگ شاخوں میں بٹ گئے بٹوارہ کیا جا رہا ہے جبکہ نبی اکرم ﷺکی امت ایک ہے اس میں کوئی بٹوارہ کی گنجائش ہی نہیں ہے۔
مولانا نے دور حاضر میں حکومتوں اور شر پسند عناصروں کی جانب سے ناپاک مسلسل کوششیںاور نت نئے ہتھکنڈے استعمال کئے جارہی ہیںتا کہ مسلمان آپس میں بٹ جائیں امت محمدیہ ؐکا شیرازہ بکھر جائے تاکہ وہ اپنے مفاد میں کامیاب ہوسکیں ۔ ایسے حالات میں مسلما ن کا اولین فریضہ ہے کہ وہ آپس میں اتحاد واتفاق سے رہیں کسی طرح کی کوئی دل میںخلش نہ آنے دیں ۔مولانا نے تمام مسلمانوں سے اپیل کی کہ سب ایک کلمہ کی بنیاد پر جمع ہوجائیں۔
مولانا نے آپسی اتحاد کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہم آپس میں بٹ جائیں تو اس بکریوں کے ریوڑ کے مانند ہوجائیں گے جس کا کوئی چرواہانہ ہو۔ اورایسی بکریاں بھیڑیوں کا نوالہ بن جاتی ہے ۔ آج ہم لوگوں میں بھی جو انتشار ہے آپس میں تقسیم ہوگئے ہیں جماعتوں کے نام پر،نسلوں کے نام ،یہ تمام چیزیں مسلم معاشرہ کو تباہ کررہے ہیں مولانا نے کہا اسلامی تعلیمات کے مغائرہے اور اللہ کے رسول ﷺکو یہ پسند نہیں ہے کہ ہم جماعتوں میں منقسم ہوجائیں ۔مولانا نے قرآن مجید میں امیر کی اطاعت کو ضروری قرار دیا ۔ ایسے حالات میں مسلمانوں کے لئے ضروری ہے کہ ایک امیر کے تابع ہو۔ اخیر میں مولانا نے اپنی تقریر کا اختتام دعاء پر کیا ۔
Post Views: 39
Like this:
Like Loading...