Skip to content
حیدرآباد، 21 دسمبر: اداکار اللو ارجن نے ہفتہ کو کہا کہ واقعہ جس میں ایک خاتون کی موت ہوگئی اور اس کے بیٹے کو یہاں کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا یہ خالصتاً ایک حادثہ تھا جہاں 4 دسمبر کو ‘پشپا-2’ کی نمائش کی گئی تھی اورانہوں نے تلنگانہ چیف منسٹر کے الزامات کو مسترد کردیا۔
جبکہ تلنگانہ کے وزیر اعلی اے ریونت ریڈی نے ہفتہ کو الزام لگایا کہ تلگو اداکار اللو ارجن نے 4 دسمبر کو ان کی فلم پشپا -2 کی نمائش میں پولیس کی اجازت سے انکار کے باوجود شرکت کی۔ ریڈی نے دعویٰ کیا کہ ایونٹ کے دوران چھیڑ چھاڑ میں ایک خاتون کی موت کے بعد بھی اللو ارجن نے سنیما ہال سے اس وقت تک باہر نہیں نکلے جب تک کہ پولیس اسے وہاں سےہٹانے پر مجبور نہیں ہوئی۔
واضح رہے کہ اللو ارجن سندھیا تھیٹر میں ان کی فلم کی نمائش کی خوشی میں وہاں پر پہنچے تھے، ‘پشپا 2’ اسٹار نے ان پر لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کی، انہوں نے کہاکہ یہ کوئی جلوس یا روڈ شو نہیں تھا۔
انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا، "بہت ساری غلط معلومات پھیلائی گئی ہیں مگر میں نے ایک خاص انداز میں برتاؤ کیا ہے۔ یہ الزامات غلط ،ذلت آمیز اور کردار کا قتل ہے۔ انہوں نے عجلت میں طلب کردہ ایک پریس کانفرنس میں اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ تمام الزامات غلط ہیں
خاتون کی موت کو حادثہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ کسی پر الزام نہیں لگا رہے کیونکہ یہ ایک افسوس ناک واقعہ ہے۔
4 دسمبر کو حیدرآباد کے سندھیا تھیٹر میں بھگدڑ جیسی صورت حال کے دوران ایک 35 سالہ خاتون کی موت ہوگئی اور اس کے آٹھ سالہ بیٹے کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ،اداکار کی ایک جھلک دیکھنے کے لئےہزاروں شائقین کی بھیڑ امنڈ پڑی تھی۔
اس ناخوش گوار واقعے کے بعد سٹی پولیس نے متوفی خاتون کے خاندان کی شکایت کی بنیاد پر چکڈ پلی پولیس اسٹیشن میں بھارتیہ نیائے سنہتا (بی این ایس) کی مختلف دفعات کے تحت اللو ارجن، اس کی سیکورٹی ٹیم اور تھیٹر انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کیا۔
بتایا جارہا ہے کہ چیف منسٹر ریڈی نے کہا کہ تھیٹر کی انتظامیہ نے 2 دسمبر کو پولیس کو ایک درخواست پیش کی تھی۔ 4 دسمبر کو سرکردہ اداکاروں اور دیگر لوگوں کے دورے کے لیے سیکیورٹی مانگی تھی۔ بعض ذرائع کے مطابق پولیس نے بھیڑ کے جمع ہونے اور ان پر کنٹرول کے حوالے سےدرخواست کو مسترد کردیا۔.
اللو ارجن کو سٹی پولیس نے 13 دسمبر کو خاتون کی موت کے سلسلے میں گرفتار کیا تھا۔ تلنگانہ ہائی کورٹ نے اسی دن اسے چار ہفتے کی عبوری ضمانت دی تھی اور اسے 14 دسمبر کی صبح یہاں کی جیل سے رہا کیا گیا تھا۔
Like this:
Like Loading...