Skip to content
جرمنی، 22 دسمبر (ایجنسی) جرمنی کی وزیر داخلہ نینسی فیئسر نے کہا ہے کہ ‘میگڈی برگ کی کرسمس مارکیٹ کے نزدیک پیش آنے والا واقعہ بظاہر اسلامو فوبیا سے جڑا ہوا ہے۔ اس شبہے میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا گیا ہے۔’
وزیر داخلہ نینسی فیئسرایک گاڑی کے ڈرائیور کی طرف سے اپنی گاڑی ہجوم پر چڑھا دینے کے واقعے کے سلسلے میں بات کر رہی تھیں۔ ان کا کہنا تھا یہ دیکھنے میں واضح ہے کہ یہ اسلامو فوبیا سے جڑا واقعہ ہے۔
بتایا گیا ہے کہ جس شخص کو اس واقعے کے بعد شبہے میں گرفتار کیا گیا ہے وہ’ اسلامو فوبک تھا۔’ تاہم جرمن وزیر داخلہ نے فی الوقت اس بارے میں تفصیلات دینے یا بات کو کھول کر بیان کرنے سے انکار کیا ہے۔ نہ یہ بتایا ہے کہ گرفتار کیے گئے مشتبہ شخص کا کس سیاسی جماعت سے تعلق ہے۔
Like this:
Like Loading...