Skip to content
لگتا ہےکہ شام کے معزول صدر بشارالاسد کےستارے گردش میں ہیں۔ رواں ماہ انہیں عوامی بغاوت کے باعث نہ صرف حکومت چھوڑنا پڑی بلکہ نہیں ایک دوسرے ملک کی مدد سے شام سے فرار ہونا پڑا۔ ان کے حوالے سے ایک نئی پریشان کن خبر گردش کر رہی ہے، ذرائع کے مطابق بشارالاسد کی اہلیہ اسماء الاسد شوہر سے طلاق لے کر برطانیہ میں منتقل ہونا چاہتی ہیں۔
شام کے سابق صدر بشار الاسد کی اہلیہ اسماء الاسد کے بارے میں کئی دنوں سے ترکیہ اور غیر ملکی خبریں گردش کر رہی ہیں، جس میں معزول صدر سے علیحدگی کی درخواست کی خبر عام ہے۔ اگر ان کے درمیان علاحدگی ہوتی ہے تو اسماء کی ممکنہ طور پر لندن واپسی کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اسماء الاسد نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں زندگی سے عدم اطمینان کا اظہار کیا۔
اخبار "HABERTURK‘‘ نے انکشاف کیا ہے کہ اسماء الاسد اپنی والدہ سحر العطر کے تعاون سے برطانیہ منتقل ہونا چاہتی ہیں، کیونکہ وہ برطانوی شہریت رکھتی ہیں۔ انہوں نے انگلینڈ کی ایک باوقار قانونی فرم کے ساتھ بات چیت شروع کر دی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ اسماء کو لیوکیمیا ہے اور ماسکو میں اس کی صحت کی مناسب نگرانی نہیں کی جا سکتی ہے۔
اخبارنے کہا کہ اسماء الاسد نے روس کی فیملی عدالت میں خلع کی درخواست دائر کی جس کے ساتھ ماسکو چھوڑنے کی خصوصی اجازت کی درخواست بھی کی گئی ہے۔
اخبار نے کہا کہ "یہ آنے والے عرصے میں واضح ہو جائے گا کہ آیا اسماء الاسد لندن کی یادوں میں واپس آنا چاہتی ہیں یا ماسکو میں پھنسے رہنا چاہتی ہیں”۔
رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ اسماء الاسد جو کبھی شام کی "خاتون اول” تھیں ماسکو میں اپنی نئی زندگی میں تنہائی اور غیر یقینی محسوس کرنے کے بعد ایک نئی سمت کی تلاش میں ہیں۔
8 دسمبر کو شام میں بشار الاسد کے اقتدار سے محروم ہونے کے بعد اسماء کا ذاتی اور قانونی مستقبل موضوع بحث بن گیا۔
بین الاقوامی میڈیا میں وسیع کوریج حاصل کرنے والی ترک خصوصی خبر میں کہا گیا ہے کہ اسماء لندن واپس آکر اپنے خاندان کے ساتھ نئی زندگی شروع کرنا چاہتی ہیں۔
تاہم اس بات پر زور دیا جاتا ہے کہ اس فیصلے کو ماسکومیں موجودہ قانونی حالات اور طریقہ کار کے مطابق تشکیل دیا جانا چاہیے۔
خبر کے مطابق اسماء الاسد کے انگلینڈ میں مقیم اپنے خاندان کے ساتھ رہنے کے ارادے کو ان کی والدہ سحر العطری کی حمایت حاصل ہے جنہوں نے انگلینڈ کی معروف قانونی فرموں کے ساتھ بات چیت شروع کر دی ہے۔
ان کی والدہ وکلاء کے ساتھ اپنی بیٹی اسماء کی صورت حال پر تبادلہ خیال کر رہی ہیں، جس میں لیوکیمیا (ایکیوٹ مائیلوڈ لیوکیمیا) کی تشخیص ہوئی ہے۔ ماسکو میں اس کی صحت کی مناسب نگرانی نہیں کی جا سکتی، جس کی وجہ سے اس کے لیے لندن واپسی کا فیصلہ زیادہ ضروری ہے۔
رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ اسماء الاسد طلاق کے دہانے پر ہیں۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ قانونی فرم نے ان کی والدہ کو سمجھایا کہ اسماء کی لندن واپسی صرف صحت کی وجوہات کی بنیاد پر نہیں ہو سکتی۔ طلاق لینا اس کی شرط ہے۔
قانونی جہت صرف طلاق تک محدود نہیں ہے۔ سابق خاتون اول کی فائل کو بہت سی رکاوٹوں کا سامنا ہوگا۔ ان میں اسماء الاسد کے خلاف بدعنوانی غبن اور غیر قانونی افزودگی کے الزامات بھی شامل ہیں۔ منظرعام پر آچکے ہیں جنہیں برطانیہ میں مالی تصفیے کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔
ایسے الزامات کا اعلان جو شام میں حکومت کے خاتمے سے پہلے جاری کیے گئے تھے عالمی رائے عامہ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
تاہم،رپورٹس بتاتی ہیں کہ اسماء الاسد کے سابق پاور نیٹ ورکس اور وہاں مالیاتی رقوم ایک اور عنصر کی تشکیل ہو سکتی ہے، کیونکہ اس کی مالی طاقت اس کے لندن واپس آنے کے امکان کو بڑھاتی ہے۔
اسماء نے حالیہ برسوں میں بڑی دولت جمع کی ہے۔ اپنے شوہر بشار الاسد کے کزن رامی مخلوف کے اثاثوں کے ایک بڑے حصے پر اس نے کنٹرول کر رکھا ہے۔
اسماء کے بینکنگ پس منظر اور مالی ذہانت نے ان کی ذاتی اور خاندانی دولت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ڈوئچے بینک اور جے پی مورگن جیسے بین الاقوامی مالیاتی اداروں میں اس کا کیریئر اس شعبے میں اس کی مہارت کو ظاہر کرتا ہے۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ تجسس اس بات پر ہے کہ اسماء جن پر امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے "غیر قانونی افزودگی” کا الزام ہے، ان الزامات کو سامنے رکھتے ماہرین کا خیال ہے کہ وہ انگلینڈ میں قانونی نظام میں نئی زندگی بسر کر سکتی ہیں۔
Like this:
Like Loading...