Skip to content
جامعہ محمود ،شیخ پورہ میں تکمیل حفظ قرآن کے موقع پر دعائیہ نشست کا انعقاد
شیخ پورہ،22دسمبر ( ایجنسیز)
شیخ پورہ کی قدیم دینی درسگاہ جامعہ محمود میں دعائیہ نشست بموقع تکمیل حفظ قرآن کا پر وقار انعقاد، نہایت تزک و احتشام کے ساتھ عمل میں آیا، پروگرام کی صدارت جامعہ کے سکریٹری جناب سید فیاض الحسن ہاشمی صاحب نے کی، طلبہ کے پروگرام کے بعد باضابطہ قرآن کریم کی تلاوت سے تقریب کا آغاز کیا گیا اور قاری حسنین صاحب(مہتمم مدرسہ تعلیم القرآن ، بربیگھہ) نے نعتیہ کلام پیش کیا بعد ازاں شہر کے مشاہیر علماء و ائمہ کا خصوصی خطاب ہوا ، حضرت مولانا مفتی محمد ثنا اللہ صاحب ( امام و خطیب جامع مسجد فیض آباد ) نے مسلمانوں کی قرآن سے نسبت اور تعلق پر مختصر روشنی ڈالی،
اپنے خطاب میں انہوں نے کہاکہ باعمل صاحب قرآن کو جہنم کی آگ کبھی نہیں جلا سکے گی،اسکے بعد حضرت مولانا مفتی محمد شاہنواز صاحب (امام وخطیب منینڈہ شیخ پورہ ) اور محمد علی سر نے خطاب کیا بعد ازاں حضرت مولانا مفتی محمد حسان رحمانی صاحب( امام وخطیب کوتوالی مسجد شہر شیخ پورہ) نے حافظ قرآن کی فضیلت پر روشنی ڈالتے ہوئے طلبہ اور سامعین کو خصوصی خطاب فرمایا،
ادارے کی روزبروز تعلیمی و تعمیری ترقی پر اطمینان و خوشی کا اظہار کیا اورکہا کہ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہمارے معاشرے کا ہر ہر فرد خود قرآن مجید کو پڑھے، اپنے بچوں کو پڑھائے اور حفاظ و علماء کا احترام کرے۔ احترام بہت ضروری ہے کیونکہ علم دین کا حاصل کرنا اساتذہ کے احترام سے آسان ہو جاتا ہے بعدازیں علماء کرام و کارکنان جامعہ کی جانب سے حفاظ کرام کی گل پوشی کی گئی اور سید نجیب محسن صاحب بنگلہ پر اور سید فرحان صاحب چاریاری کی جانب سے چارو حفاظ کرام (حافظ محمد سمیر بیگوسرائے، حافظ محمد ابصار بیگوسرائے، حافظ حمیداللہ بیگوسرائے حافظ عظمت اللہ منینڈہ شیخ پورہ) کو خصوصی انعام دیا گیا۔
پروگرام کی نظامت جامعہ محمودکے سابق استاذ جناب ماسٹر مولانا محمد انظارالحق صاحب ندوی نے کی، جامعہ کے شاندار تقریب پر، جامعہ کے مہتمم سید سلطان احمد صاحب رحمانی نے عدم شرکت کے سبب online پورے نششت کی نگرانی کی، اس دوران خوشی ومسرت ان کے چہرے پر نمایاں تھی۔ اخیر میں جامعہ کے استاد حضرت مولانا نوشاد صاحب قاسمی کی رقت آمیز دعا پر تقریب اختتام پذیر ہوا ، اس موقع پر جناب قاضی عبدالجبار صاحب قاسمی قاضی شریعت شیخ پورہ و جامعہ کے صدر مدرس جناب قاری احسان محسن صاحب، قاری خاتم صاحب، قاری شعیب صاحب قاری مِنّت اللہ صاحب ماسٹر عرفان صاحب اور طلباء کے علاوہ
صدر جامعہ جناب شمیم اختر صاحب، مولانا شکیل صاحب سید واسم حیدر صاحب ڈاکٹر شاکر صاحب اسرائیل صاحب،مولانا ذوالفقار،سید فیاض انور عرف لڈن، مولانا خلیل الرحمن،منصور قریشی، وارڈ کونسلر شہباز خان، صلاح الدین خان، ماسٹر محفوظ صاحب، ماسٹر سیماب، حافظ تاج صاحب، منا خان، مشتاق خان، قاسم صاحب، ماسٹر غلام عباس، ماسٹر محبوب صاحب شاہنواز صاحب یحییٰ پو ر ،زبیر صاحب عبدالرحمن صاحب قاری شاہنواز صاحب قاری نور حسن صاحب حافظ توقیر صاحب مولانا سلامت صاحب حافظ حسیب صاحب انکے علاوہ مقامی و سماجی لوگ موجود تھے۔
Like this:
Like Loading...