Skip to content
مذہبی ہم آہنگی کو متاثر کرنے کے لئے صحافی سائی کی شر انگیز ویڈیوز
قانونی کارروائی کرنےمحمد فاروق شبلی ریاستی صدر اقلیتی حقوق تحفظ سمیتی کا مطالبہ
وجئے واڑہ26جون( ایجنسیز)
فاروق شبلی نے اپنے دفتر میں وجئے واڑہ کے پولیس کمشنر سے نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسی چیزوں کو ختم کرنے کے لئے مناسب اقدامات کریں ، جس سے ریاست کا امن و اماں اوربھائی چارہ متاثر ہو تاہے۔
انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ صحافی سائی کی جانب یوٹیوب چینل کے ذریعے کسی مذہب کے بارے میں جان بوجھ کر جھوٹی خبریں پھیلانا سماج دشمن فعل کے تحت آتا ہے، ایسی جھوٹی خبریں مذہبی ہم آہنگی ،اور بھائی چارہ کو بگاڑنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ریاست میں سماج دشمن قوتوں اور بھائی چارے کے جذبات رکھنے والے لوگوں میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کے لیے سائی جیسے افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔
پولیس کمشنر پی ایچ ڈی رام کرشنا نے مناسب کارروائی کرنے کا تیقن دیا۔
Like this:
Like Loading...