Skip to content
امریکہ،25دسمبر( ایجنسیز)امریکی ایئر لائنز نے کرسمس کی شام کو اپنی تمام پروازیں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکہ کی بلوم ایئر لائنز گروپ نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کمپنی نے کچھ تکنیکی مسائل کو دیکھتے ہوئے پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فضائی کمپنی کے مطابق یہ تکنیکی ایشو اس کے تمام آپریشنز کو سال بھر کے سب سے مصروف دنوں میں ڈسٹرب کرنے کا ذریعہ بنے ہیں۔
فضائی کمپنی نے اپنے کسٹمرز کو مخاطب کرتے ہوئے ‘ایکس’ پر لکھا ہے ‘آپ کی حفاظت ہمارے لیے سب سے بڑھ کر ہے۔ جیسے ہی ہمیں تصدیق ہو گی کہ تکنیکی دشواری دور ہو گئی ہے اور آپ کا سفر محفوظ ہو گیا ہے تو آپ اپنے سفر کے راستے ہوں گے۔’ تاہم کمپنی نے اس بارے میں کوئی تفصیل جاری نہیں کی ہے۔ سوشل میڈیا پر بعض ایسی پوسٹس سامنے آئی ہیں جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایئر لائنز کو اپنے سافٹ ویئر میں کچھ مسائل کا سامنا ہوا ہے۔
اس وجہ سے کمپنی نے احتیاط کرتے ہوئے اپنے مسافروں کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے سے گریز کیا ہے۔ تاہم فضائی کمپنی نے ایک اور پوسٹ میں کہا ہے کہ اس کے متعلقہ ماہرین اور حکام معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں۔
امریکہ کی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے مسافروں کو ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایئر لائنز نے اپنے تمام طیاروں کو گارؤنڈ کر لیے ہے تاکہ پہلے خرابی کا جائزہ لیا جا سکے۔
واضح رہے اس واقعے کی وجہ سے فضائی کمپنی کے حصص مارکیٹ میں 5.5 فیصد تک گر گئے ہیں۔ امریکہ میں کرسمس کی شام جہازوں کی مصروفیت غیر معمولی طور پر بہت زیادہ ہو جاتی ہے۔ ‘ایف اے اے’ کے مطابق 24 دسمبر کو ملک بھر میں 30000 پروازیں مسافروں کو لے کر پرواز کرتی ہیں۔
Like this:
Like Loading...