Skip to content
الحاج عثمان شہید ملت کا حقیقی درد مند چلاگیا،
اردو زبان کا شیدا،ڈاکٹرنادرالمسدوسی کا تعزیتی بیان
حیدرآباد25دسمبر(راست)جناب الحاج عثمان شہید (سینئر ایڈوکیٹ ہائی کورٹ) کے سانحہ ارتحال پر اپنے شدید رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے صدربز علم وادب ڈاکٹرنادرالمسدوسی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہاکہ ملت اسلامیہ ہند کا حقیقی درد مند اور اردوزبان کا شیدا اوراس کی ترویج وترقی کے لئے ہر وقت منہمک رہنے والی مذہبی، سماجی وادبی شخصیت کے گزرجانے سے بلاشبہ ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔ ڈاکٹرنادرالمسدوسی نے کہاکہ جناب عثمان شہید بزم علم وادب کے قیام 2004سے سرپرست اور مشیر قانونی کی حیثیت سے ہمیشہ دامے،درمے ،قدمے او رسخنے اپنی گراں قدر خدمات انجام دیئے ہیں۔
یہی نہیں بلکہ انہوں نے ہر تنظیم وادارہ کے ساتھ تعاون کیا ہے جو اردوزبان کے فروغ میں حصہ لینے والے رہے ہیں۔ عثمان شہید جو حضرت خلیل اللہ حسینی (صدر کل ہند مجلس تعمیر ملت) اورپھر مولانا سید غوث خاموشی کے خاص طورپر قریب تھے جن کی صحبت سے یہ تقریر وتحریر،مذہبی ہو کہ ادبی نکھار پیدا ہوا جس کی بنا پر یہ ملت کا شدید درد اپنے قلب وذہن میں رکھتے تھے جس کااظہار اپنے مضامین اور تقاریر کے ذریعہ کرتے تھے۔ انہوں نے اردو کی ترویج وترقی کیلئے حیدرآباد اور اضلاع کے انگلش میڈیم اسکولس کے ذمہ داروں سے مل کر اردو مضمون پڑھانے کی گذارش کرتے۔
طلبہ کویونیفارم ،جوتے،بیاگس کی تقسیم عمل میں لاتے۔ ڈاکٹرنادر المسدوسی نے کہاکہ سفرمیں بھی وہ نمازو ں کے پابند ہوتے۔ انہوں نے کہاکہ عثمان شہید اپنے آفس میں نمازوں کانظم قائم کئے ہوئے تھے ۔ مرحوم میں بے پناہ خوبیاں تھیں ۔ان کی کئی ایک مذہبی،ادبی ،سماجی وسیاسی مضامین پرمشتمل کتابیں شائع بھی ہوئی ہیں۔ آخر میں اللہ تبارک وتعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور پسماندگان کوصبر جمیل عطافرمائے۔ آمین
Post Views: 28
Like this:
Like Loading...