Skip to content
بیلگاوی ،26؍دسمبر( ایجنسیز)کانگریس کی ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کا اجلاس جمعرات کو کرناٹک کے بیلگاوی میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے بعد کانگریس جنرل سیکرٹری کے سی وینوگوپال نے بتایا کہ اجلاس میں دو اہم قراردادیں پیش کی گئیں، جن میں ایک مہاتما گاندھی پر اور دوسری سیاسی امور سے متعلق ہے۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ کانگریس 2025 میں تنظیمی اصلاحات کا جامع پروگرام شروع کرے گی، جس کے تحت ہر سطح پر رہنماؤں کی صلاحیتوں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ 26 جنوری 2025 سے ایک سال تک جاری رہنے والی ‘آئین بچاؤ قومی یاترا’ شروع کی جائے گی۔ اس یاترا کے ذریعے کانگریس آئین، جمہوریت، معیشت، الیکشن کمیشن اور دیگر اہم مسائل پر عوام کو بیدار کرے گی۔
کانگریس رہنما جے رام رمیش نے کہا کہ ’’بھارت جوڑو یاترا نے کانگریس کو نئی توانائی دی ہے اور یہ ہماری سیاست میں ایک اہم موڑ تھا۔ اب ہم 26 جنوری کو ایک نئی قومی یاترا کا آغاز کریں گے جو آئین کے تحفظ پر مرکوز ہوگی۔‘‘
Like this:
Like Loading...