Skip to content
آندھرا پردیش کے ضلع نندیال میں بیٹے کی جانب سے لڑکی کے ساتھ شادی سے انکار کرنے اور خواجہ سرا سے شادی کی ضد پر ماں باپ نے خودکشی کرلی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 24 سالہ سنیل کمار گزشتہ 3 سال سے ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے ساتھ رابطے میں تھا، وہ لڑکی سے شادی کرنے سے انکار کرتے ہوئے اس کی بجائے ایک خواجہ سرا کے ساتھ رہنے پر اصرار کررہا تھا، جس کی وجہ سے اس کا والدین کے ساتھ اکثر جھگڑا ہوتا رہتا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سنیل کمار نے پہلے بھی اس جھگڑے کی وجہ سے خودکشی کی کوشش کی تھی، جس کی وجہ سے اس کے والدین کافی پریشان تھے۔تحقیقات میں پتا چلا کہ سنیل کمار نے خواجہ سرا کمیونٹی سے ڈیڑھ لاکھ روپے بھی لیے ہوئے تھے، جس کی ادائیگی کیلئے اس کے والدین سے مطالبہ کیا جا رہا تھا،
اور دونوں کافی دباؤ کا شکار تھے، جس کے بعد مجبور ہوکر سنیل کمار کے والدین 45 سالہ سبا ریادو اور ان کی 38 سالہ اہلیہ سرسوتی نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ سنیل کمار اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا، جو بی ٹیک مکمل کرنے کے بعد آٹو رکشہ چلانے کا کام کر رہا تھا، واقعے کی باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ مزید تفصیلات سامنے لائی جا سکیں۔
Post Views: 37
Like this:
Like Loading...