Skip to content
آذر بائیجان کی فضائی کمپنی نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ مسافر طیارے کے کریش ہونے سے متعلق ابتدائی معلومات کے مطابق طیارے کو باہر سے کوشش کر کے حادثے سے دوچار کیا گیا ہے۔فضائی کمپنی کے مطابق بدھ کے روز طیارے کو باہر سے تکنیکی مداخلت اور باہر سے زک پہنچانے کی وجہ سے تباہ ہوا ہے۔ آذربائیجان کا یہ طیارہ قازقستان کے راستے روس جانے کے لیے محو پرواز تھا ۔ طیارہ کریش ہونے سے 38 مسافر ہلاک ہو گئے تھے۔
ادھر روس کی سول ایوی ایشن ایجنسی نے کہا ہے کہ یوکرین کی طرف سے ڈرون حملے سے گروزنی شہر کو نشانہ بنایا گیا اور اسی وقت آذر بائیجان کا مسافر طیارہ لینڈ کرنے والا تھا ۔روسی ترجمان دومتری یادروف نے یہ بھی کہا تھا کہ طیارے کی پرواز کے وقت گروزنی پر سخت دھند چھائی ہوئی تھی ۔اس وجہ سے ایئر پورٹ اور اس کے ارد گرد کی صوت حال کافی مشکل اور پیچیدہ تھی۔ اس وجہ سے پائلٹ کو متبادل ایئر پورٹ پر اترنے کی پیش کش کی گئی۔
اس پیش کش پر پائلٹ نے قازقستان کے ایئر پورٹ پر اترنے کا فیصلہ کیا۔ اس وقت یوکرینی ڈرونز سے سویلین انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کی کوشش میں تھے۔ روسی ترجمان نے یہ بھی کہا گروزنی ایئر پورٹ نے یوکرینی ڈرون حملوں کی وجہ سے طیاروں کی لینڈنگ روک رکھی تھی۔
یوکرین کے صدر کے دفتر نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ طیارے کے حادثے کے سلسلے میں روس کو جوابدہ ٹھہرایا جائے۔ ہوکرین کی طرف سے یہ مطالبہ ان اطلاعات کے بعد سامنے آیا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ طیارہ روس نے گرایا ہے۔ تاہم کریملن ان الزمات کی تردید کرتا ہے۔
Like this:
Like Loading...