Skip to content
فوکس ہائی اسکول میں اردو زبان کی اہمیت اور فروغ پر ڈاکٹر رفیعہ نوشین کا خطاب
حیدرآباد2جنوری2025(راست) معروف سماجی جہد کار و مصنفہ ڈاکٹر رفیعہ نوشین نے فوکس ہائی اسکول نورخان بازار میں ”اردو زبان کی اہمیت اور فروغ“ کے موضوع پر ایک پرمغز خطاب کیا۔ انہوں نے اردو زبان کے فروغ کے لیے متعدد تجاویز پیش کیں اور اساتذہ کے ساتھ تفصیلی گفتگو کی کہ بچوں میں اردو زبان سے دلچسپی پیدا کرنے کے لیے کیا اقدامات کئے جا سکتے ہیں۔
ڈاکٹر رفیعہ نوشین نے کہا کہ اردو ہماری قومی اور ثقافتی شناخت کا اہم جزو ہے اور اس کے فروغ کے لیے اساتذہ کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ تعلیمی سرگرمیوں میں کہانی نویسی،، روزنامچہ لکھنا، ماہانہ خبر نامہ تیار کرنا، الفاظ کا کھیل، ثقافتی دن منانا، اور اردو ادب پر مبنی تخلیقی مقابلوں کے انعقاد کو شامل کیا جائے۔
مزید برآں انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ کلاس روم میں اردو کے استعمال کو فروغ دیں اور بچوں کو اس زبان کے ادبی ورثے سے روشناس کرائیں۔اسکول کے اساتذہ خورشید (کوآرڈینیٹر)، عرشیہ مریم،آمنہ فرحت،بشری اور صائمہ متین نے بھی خطاب کیا اور رفیعہ نوشین کی تجاویز کو سراہا۔ اسکول انتظامیہ نے اس بات کا تیقن دیا کہ اردو زبان کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے تاکہ نئی نسل اپنی تہذیب اور زبان سے جڑی رہے۔
Like this:
Like Loading...